ETV Bharat / state

'ملک میں اتنی کمزور جمہوریت کبھی نہیں رہی'

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 9:45 PM IST

سابق آئی اے ایس افسر اور معروف سماجی کارکن ہرش مندرنے کہا کہ'ملک کی جمہوریت کو کبھی اتنا کمزور نہیں دیکھا گیا، جتنا آج ہے، ایمرجنسی کے دوران ہم سے صرف ہماری آزادی چھینی گئی تھی لیکن موجودہ صورتحال میں لوگوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کا کام حکومت کر رہی ہے۔'

The country has never had such a weak democracy
'ملک میں اتنی کمزور جمہوریت کبھی نہیں رہی'

یہ تمام باتیں سابق آئی اے ایس آفیسر اور معروف سماجی کارکن ہرش مندر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے ایمرجنسی کا دور بھی دیکھا ہے اور بی جے پی کی حکومت کا دور بھی میرے سامنے ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ 'عمر خالد جیسا نوجوان جس کی صلاحیتوں کا ہم اعتراف کرتے ہیں اسے دہلی فسادات کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے بلکہ وہ ہی نہیں دہلی فسادات کے نام پر گرفتار ہونے والے ان بیشتر لوگوں کی عمر کافی کم ہے جن پر مودی حکومت نے یو اے پی اے قانون لگایا ہے۔'

ہرش مندر نے مزید کہا کہ میرا نام بھی بہت سی چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ میری پوری زندگی آپ سب کے سامنے ہے اس کے باوجود مجھ پر دہلی فسادات میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرنے کے دوران ہرش مندر نے کہا کہ مودی حکومت میری آواز کو ڈرا دھمکا کر دبانا چاہتی ہے لیکن میں ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.