ETV Bharat / state

SC on Tripura Violence: سپریم کورٹ میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی عرضی پر سماعت

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 7:47 PM IST

سپریم کورٹ میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی عرضی پر سماعت
سپریم کورٹ میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی عرضی پر سماعت

تریپورہ فرقہ وارانہ تشدد SC on Tripura Violence کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ احتشام ہاشمی کی عرضی پر سماعت کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

دہلی: سپریم کورٹ نے SC on Tripura Violence پیر کو مرکز اور تریپورہ حکومت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں تریپورہ میں حالیہ "فرقہ وارانہ تشدد" Tripura Violence اور اس میں ریاستی پولیس کی مبینہ مداخلت اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ Demand for independent investigation کیا گیا ہے۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اے ایس بوپنا نے ایڈوکیٹ احتشام ہاشمی کی عرضی پر سماعت کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ بنچ نے مرکز اور تریپورہ حکومت کو دو ہفتے کے اندر اس عرضی پر جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اب اس معاملہ کی سماعت دو ہفتے بعد ہوگی۔

ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن Advocate Prashant Bhushan درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے اور کورٹ کو بتایا کہ 'احتشام ہاشمی نے اپنے عرضی میں کہا ہے کہ حالیہ فرقہ وارانہ فسادات اور اس میں پولیس کے مبینہ کردار کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے"۔

بھوشن نے کہا کہ ۔تریپورہ کے بہت سے معاملات عدالت میں زیر التوا ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن پر گئے کچھ وکلاء کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کے الزامات لگائے گئے۔ پولیس نے تشدد کے سلسلے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ایک آزاد کمیٹی عدالت کی نگرانی میں تشکیل دی جائے تاکہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرے۔

اس پر بنچ نے کہا کہ وہ فریقین کو اس معاملے میں نوٹس جاری کر رہا ہے اور اس معاملہ کی سماعت دو ہفتوں کے بعد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ فسادیوں کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی بھی ملی بھگت تھی جس کی وجہ سے لوٹ اور آتشزدگی کے واقعات میں اب تک ایک بھی شرپسند کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق پولیس اور ریاستی انتظامیہ نے تشدد کو روکنے کے بجائے، یہ دعویٰ کیا تھا کہ تریپورہ Tripura Violence میں کہیں بھی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہے اور نہ کسی مذہبی ڈھانچے کو آگ لگانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اس سے پہلے، 11 نومبر کو، سپریم کورٹ نے دو وکیلوں اور ایک صحافی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست میں تشدد Tripura Violence کے بارے میں حقائق سامنے لانے کے لیے یو اے پی اے کے تحت ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات کو منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.