ETV Bharat / state

CAA Amendment Act سی اے اے ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ میں آج سماعت

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 8:20 AM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد زیر التوا عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔ SC Hearing on CAA Amendment Act

16346370
16346370

نئی دہلی: سپریم کورٹ آج متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی کے ساتھ ہی 200 سے زائد زیر التوا عرضیوں پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ سی اے اے کے جواز کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کرے گی جس کے نفاذ نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا تھا۔ ان میں سے خاص طور پر شاہین باغ کا احتجاج سرخیوں میں تھا اسی طرح سے ملک بھر میں سی اے اے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ فہرست کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل بنچ نے 220 درخواستوں کو سماعت کے لیے پوسٹ کیا ہے، جس میں سی اے اے کے خلاف انڈین یونین آف مسلم لیگ کی جانب سے پیش کردہ عرضی بھی شامل ہے۔ Supreme Court Hearing today CAA Amendment Act

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے18 دسمبر 2019 کو عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا، لیکن اس نے مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا۔ شہریت ترمیم شدہ قانون ہندو، سکھ، بدھ، عیسائی، جین اور پارسی برادریوں سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کا جواز ہے جو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ملک آئے تھے۔ سپریم کورٹ نے مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا اور جنوری 2020 کے دوسرے ہفتے تک اس سے جواب طلب کیا تھا۔ تاہم، COVID-19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے، یہ معاملہ مکمل سماعت کے لیے نہیں آسکا کیونکہ اس میں وکلاء اور مدعیان کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

سپریم کورٹ میں چند سالوں سے زیر التواء کئی PILs کو بھی سماعت کے لیے لیا جائے گا۔ سی جے آئی کی زیرقیادت بنچ کچھ دیگر PILs کی بھی سماعت کرے گا جس میں ایک تنظیم، وی دی ویمن آف انڈیا کی طرف سے دائر کی گئی درخواست بھی شامل ہے، متاثرہ افراد کو موثر قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے قانون کے تحت مناسب انفراسٹرکچر بنانے کے لیے۔ خواتین کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ 15 سال سے زیادہ عرصہ قبل قانون نافذ ہونے کے باوجود گھریلو تشدد بھارت میں خواتین کے خلاف سب سے عام جرم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.