ETV Bharat / state

دہلی کے براڑی میں عرس زائرین کے لیے خصوصی کیمپ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 4:43 PM IST

دہلی کے براری میں عرس زائرین کے لیے خصوصی  کیمپ کا اہتمام
دہلی کے براری میں عرس زائرین کے لیے خصوصی کیمپ کا اہتمام

URS Camp In Delhi خواجہ معین الدین چشتی کے 812 ویں عرس شریف کے موقع پر دہلی سے ہوتے ہوئے اجمیر جانے والے زائرین کے لیے قومی دارالحکومت دہلی کے براڑی میدان میں عارضی ٹرانزٹ کیمپ 5 جنوری شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں سرد ہواؤں سے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے گرم پانی اور نرم بستروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

دہلی کے براری میں عرس زائرین کے لیے خصوصی کیمپ کا اہتمام

نئی دہلی:دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے صدر ایف ائی اسماعیلی نے آج ترکمان گیٹ پر واقع عرس کمیٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دہلی سرکار کے فائننس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے لگائے جانے والے اس ٹرانزٹ کیمپ میں سردیوں کے موسم میں زائرین کو بہتر سہولیات مہیا کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کیمپ کے لیے خاص طور پنڈال بنایا گیا ہے۔اس میں زائرین کو تکیہ اور گدے بھی مہیا کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گرم پانی کھانے کے لیے رسوئی کی سہولت بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 250 گیس سلنڈر بھی زائرین کے لیے مہیا کرائے گئے ہیں تاکہ وہ کیمپ کے اندر ہی اپنا کھانا تیار کر سکیں۔

قابل ذکر ہے کہ آسام، اڈیشہ، بنگال، بہار اور اتر پردیش سے بڑی تعداد میں زائرین اجمیر عرس میں شرکت کرنے کے لیے دہلی کے راستے کا استعمال کرتے ہیں۔ زائرین کے ٹھہرنے کے لیے دہلی سرکار کے ذریعے ہر سال ٹرانزٹ کیمپ لگایا جاتا ہے۔اس میں تمام طرح کی سہولیات بلا معاوضہ مہیا کرائی جاتی ہیں۔کیمپ میں ٹھہرنے کے لیے 40 ہزار سے زائد زائرین ملک کے کونے کونے سے دہلی آنے کی امید ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی میں ڈیزل بسوں کی اینٹری پر پابندی ہے جبکہ زائرین بیشتر ڈیزل بسوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں بسوں کو بارڈر پر روکنے کی شکایتیں ملنے کے بعد رواں برس بسوں کو رنگ روڈ کے ذریعے براری میدان تک اسانی سے لانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی طور پر اجازت طلب کی گئی ہے۔

اس کے بعد براری میدان سے زائرین کو دہلی کی درگاہوں تک لے جانے کے لیے ڈی ٹی سی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے جس کی سہولت حاصل کرنے کے لیے زائرین کو 100 روپے کا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ اس سفر کے دوران ڈی ٹی سی بس انہیں جامع مسجد، لال قلعہ، درگاہ مٹکا پیر، درگاہ حضرت نظام الدین اور درگاہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کی زیارت کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جوڑو نیائے یاترا کی کامیابی کیلئے کانگریس اقلیتی شعبے نے خم ٹھونکا:عمران پرتاپ گڑھی

کیمپ میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے وغیرہ کی دکانیں بھی لگائی جائیں گی اس کے علاوہ یہاں پر عارضی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے، کیمپ میں زائرین کے لیے قوالی، مشاعرہ اور دیگر ادبی محفلیں سجائی جائیں گی جس سے زائرین محظوظ ہو سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.