ETV Bharat / state

Shahi Jama Masjid Closed For Prayer: شاہی جامع مسجد نمازیوں کے لیے بند، کیا مسجد سیر تفریح کے لیے ہی کھولی جائے گی

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 7:49 PM IST

Updated : Feb 11, 2022, 10:53 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ مسجد کو نماز جمعہ کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ نماز کے بعد مسجد کو سیاحت کے لیے کھولا جاتا ہے۔ کیا مسجد اب سیر و تفریح کے لیے ہی کھولی جائے گی؟ Shahi Jama Masjid Closed For Prayer

shahi-jama-masjid-closed-for-prayer
شاہی جامع مسجد نمازیوں کے بند، کیا مسجد سیر تفریح کے لیے ہی کھولی جائے گی

دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد میں آج جمعہ کی نماز کے لیے عوام کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی Shahi Jama Masjid Closed For Prayer۔ جس پر نماز کے لیے آنے والے افراد میں ناراضگی دیکھی گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ مسجد کو نماز جمعہ کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ نماز کے بعد مسجد کو سیاحت کے لیے کھولا جاتا ہے۔ کیا مسجد اب سیر و تفریح کے لیے ہی کھولی جائے گی؟ Is Jama Masjid Open For Only Visitors

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جامع مسجد پر نماز جمعہ ادا کرنے والے مختلف افراد سے بات کی۔ بات چیت میں لوگوں نے بتایا کہ وہ خصوصی طور پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے جامع مسجد آئے تھے لیکن انہیں مسجد میں داخل ہی نہیں ہونے دیا جا رہا۔'

ویڈیو
اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقامی ایس ایچ او سے بات کرنے کی بھی کوشش کی جس پر انہوں نے ڈی ڈی ایم اے اور حجاب والے معاملے سے متعلق لا اینڈ آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے مسجد بند کیے جانے کی بات کہی'۔ Jama Masjid Closed for Friday Prayer Due to Hijab Row



وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ رات پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جمعہ کو مساجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ جب اس معاملے میں مقامی ایم ایل اے شعیب اقبال کو بتایا گیا تب رکن اسمبلی شعیب اقبال نے پولیس سے بات کی۔ اعلی عہدیداروں سے بات چیت کے بعد شعیب اقبال نے کہا کہ نماز پڑھنے میں کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 11, 2022, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.