ETV Bharat / state

Anand Sharma Resigned آنند شرما نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:17 AM IST

Updated : Aug 22, 2022, 12:58 PM IST

سینیئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے اسمبلی انتخابات کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ Senior Congress leader Anand Sharma resigned

Anand Sharma Resigned
Anand Sharma Resigned

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر لیڈر آنند شرما Senior Congress leader Anand Sharma نے ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے حال ہی میں تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آنند شرما نے خود ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا، ''میں نے ہماچل پردیش انتخابات کے لیے تشکیل دی گئی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی کے صدر کے عہدے سے بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے دیا ہے۔ Anand Sharma resigned as Chairman of the Steering Committee

انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ میں تاحیات کانگریسی ہوں اور اپنے اعتماد پر قائم ہوں۔ میری شریانوں میں بہتا خون کانگریس کے نظریے کے لیے ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں لیکن ایک عزت دار شخصیت ہونے کے ناطے، مسلسل نظرانداز اور توہین ہونے کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی متبادل نہیں بچا تھا۔ Congress Steering Committee

آنند شرما کے استعفیٰ کو کانگریس کے لیے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ٹویٹ کرنے سے پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا، جس میں انہوں نے خود کی توہین کیے جانے کی بات کہی ہے۔ Steering Committee of Congress

آنند شرما کانگریس کے ناراض گروپ 23 کے سرکردہ لیڈروں میں سے شامل ہیں۔ یہ گروپ مسلسل کانگریس قیادت میں تبدیلی کی بات کر رہا ہے۔ شاید ان کے غیر مطمئن رویہ کی وجہ سے کانگریس نے انہیں اور راجیہ سبھا کے سابق قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد سمیت دیگر ناراض لیڈروں کو دوبارہ راجیہ سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا۔ شاید یہی وجہ رہی کہ ابھی حال ہی میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کانگریس تشہیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے اپنی تقرری کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آزاد نے صحت کی وجوہات کی بنا پر جموں و کشمیر کی کمپین کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے ذمہ داری دینے کے لیے قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ یہ پیشرفت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی طرف سے منگل کو وقار رسول وانی کو پارٹی کی جے کے یونٹ صدر اور رمن بھلا کو ورکنگ صدر مقرر کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل جے کے کانگریس صدر کا عہدہ غلام احمد میر کے پاس تھا، جنہیں آزاد کا قریبی ساتھی مانا جاتا ہے۔ Ghulam Nabi Azad quits JK Congress campaign committee

یو این آئی

Last Updated : Aug 22, 2022, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.