ETV Bharat / state

امت شاہ : گاندھی کنبہ کو سیکورٹی کور دستیاب رہے گا

author img

By

Published : Nov 27, 2019, 7:23 PM IST

amit shah on Gandhi FAMILY security
amit shah on Gandhi FAMILY security

وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا کہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکاگاندھی واڈرا کی سیکورٹی پرانے قوانین کے التزامات کے مطابق پیشہ وارانہ سیکورٹی جائزہ کے بعد بدلی گئی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ پرینکاگاندھی واڈرا کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ’زیڈ پلس ود اے ایس ایل‘ کی کافی سیکورٹی ملتی رہے گی۔

مسٹر شاہ نے بدھ کو لوک سبھا میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) ترمیمی بل 2019 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا 'گاندھی کنبہ کی سیکورٹی بدلنے کا فیصلہ 1988 کے پرانے قانون کے تحت پیشہ وارانہ سیکورٹی جائزہ کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے بننے کے بعد کسی کی سیکورٹی کم ہوگی تو مسٹر مودی کی ہوگی۔ مسٹر مودی کے وزیراعظم کے عہدہ سے ہٹنے کے بعد چھٹے سال ایس پی جی کور ہٹ جائے گا'۔

وزیر داخلہ نے کانگریس کے سیاسی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'سابق وزیراعظم چندر شیکھر، اندر کمار گجرال، پی وی نرسمہا راو اور منموہن سنگھ کا ایس پی جی سیکورٹی کا کو پیشہ وارانہ سیکورٹی جائزہ کے بعد واپس لیکر ودوسری طرح کی سیکورٹی دی گئی تھی لیکن تب کسی نے کوئی شور نہیں مچایا'۔

انہوں نے کہا 'ہر بھارتی کی سیکورٹی کی ذمہ داری ہماری حکومت کی ہے اور اسی کے تحت گاندھی کنبہ کے بھی ملک کا شہری ہونے کے ناطے ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری پارٹی ’سیاسی انتقام‘ میں یقین نہیں رکھتی۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ان کی سیکورٹی کا کافی انتظام کیا گیا ہے۔

امت شاہ نے کہا 'زیڈ پلس ود اے ایس ایل سیکورٹی کے تحت انکے دورہ سے پہلے سیکورٹی دستہ مقام کا دورہ کرے گا اور ان کے سیکورٹی دستہ میں ایمبولنس بھی رہے گی۔ سیکورٹی گارڈوں کی تعداد پہلے سے زیادہ رہے گی، کم قطعی نہیں ہوگی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کی جانچ کے لئے قائم جسٹس جے ایس ورما کمیشن کی رپورٹ کا ذکر کئے جانے پر کہا کہ حکومت نے بھی اس رپورٹ کو پڑھا ہے اور اسی سے سبق لیکر ایس پی جی ہٹانے سے پہلے سیکورٹی کے متبادل پختہ انتظامات کئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ کی سیکورٹی میں تبدیلی سے پہلے انٹیلی جنس بیورو کے ڈائرکٹر نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں ذاتی طورپر یہ معلومات دی تھی۔ اس کے بعد ان کے دفتر اور سیکورٹی حکام کی مشترکہ میٹنگ میں ہینڈاوور ٹیک اوور کیا گیا۔ لیکن گاندھی کنبہ کے معاملہ میں سیکورٹی جائزہ ایک نہیں بلکہ دو بار لیا گیا تھا۔ جب ایس پی جی کے ڈائرکٹر نے فون کرکے ان سے آنے کی اجازت مانگی تو کہا گیا کہ آپ جو چاہو کرو۔ بعد میں ان کے اسٹاف کے ساتھ میٹنگ میں ہینڈاوور ٹیک اوور ہوا۔

Intro:یوں تو پورے ملک میں جب سے نئے موٹر وائکل ایکٹ کے تحت قانون کے خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں سے چالان کاٹنے کا قانون عمل میں آیا تبھی سے لوگوں میں اس کو لیکر ڈر اور بہت سے لوگوں میں غصہ بھی دیکھا جا رہا ہے مگر پھر بھی قانون تورنے والے اب بھی گاڑی چلاتے نظر آ جاتے ہیں، دربھنگہ میں بھی گاڑی چیکنگ ہو رہی تھی لیکن ادھر پچھلے ایک ہفتے سے گاڑی چیکنگ میں اضافہ ہو گیا ہے -اسی کڑی میں
آج منگل کے روز دربھنگہ کے سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار خود شہر میں گاڑی چیکنگ مھم میں سرک پر اترے نظر آئے ان کے ذریعے چکنگ کرنے سے دربھنگہ شہر میں گاڑی چلانے والوں میں ہرکمپ مچ گئی، سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار اپنے ہاتھوں سے پمپلیٹ لیکر گاڑی چلانے والوں کو روکتے اور خود گاڑی چلانے والے کے ہاتھ میں پمپلیٹ دیکر پوچھتے کہ بتائیں آپ نے موٹر وائکل کے کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے آپ اس قانون کے مطابق اپنا چالان کٹوا لیجیے اور گھر جاکر اس قانون کے بارے میں اپنے رستے دار کو بھی بیدار کیجئے -




Body:اس گاڑی چیکنگ مھم کے دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ دربھنگہ ضلع کے شہری علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے روڈ سیفٹی اور گاڑی چیکنگ مھم چلائے جا رہے ہیں آج بھی ہم لوگ رنگین پمپلیٹ چھپواکر سڑک پر اتر کر تقسیم کر رہے ہیں اور شہر میں جتنے بھی افسران گاڑی چیکنگ کر رہے ہیں ان سب کے ذریعے یہ پمپلیٹ بھی گاڑی چیکنگ کے دوران دئے جا رہے ہیں، پچھلے ایک ہفتے میں 10لاکھ سے زیادہ چالان کاٹنے کا کام ہوا ہے -چیکنگ کے دوران پمپلیٹ بانٹنے کا مقصد یہ ہے کہ گاڑی چلانے والے اپنے گھر جا کر بھی اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس سے بیدار کریں گے اور جب بیدار کریں گے تو لوگوں کو اپنی محنت کی کمائی چلان میں نہ لگ جائے وہ نئے قانون کے طریقے سے گاڑی چلائیں گے، اس نئے پمپلیٹ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے کا چالان دینا ہوگا وہ سب لکھا ہوا ہے،
مجھے خوشی ہے کہ اس کا اسر اب ہو رہا ہے ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کا سلوک بہتر ہو قانون کو سمجھے، اور وہیں دوسری طرف چالان کی سرہ میں بھی اضافہ ہوگا - -

بائٹ - - - یوگیندر کمار ،سیٹی ایس پی دربھنگہ


Conclusion:نہیں
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.