ETV Bharat / state

پران پرتشٹھا تقریب: 354 ریلوے اسٹیشنوں پر 'رام' نام کے دیئےروشن کیے جائیں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 18, 2024, 9:45 AM IST

Ram Mandir Pran Pratishtha: 'Ram' lamps will be lit at 354 railway stations
Ram Mandir Pran Pratishtha: 'Ram' lamps will be lit at 354 railway stations

Plan of Railway on Pran Pratishtha بائیس جنوری کو ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ایسے میں وزارت ریل نے ملک کے 354 ریلوے اسٹیشنوں پر 'رام' نام کے دیئےروشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی: بھارتی ریلوے نے ملک کے 354 اسٹیشنوں کو 21 اور 22 جنوری کو دیوں سے روشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن کے نام 'رام' یا 'سیتا' ہیں ۔ریلوے بورڈ کے ذرائع کے مطابق ملک کے کل 8911 ریلوے اسٹیشنوں میں سے 354 اسٹیشن ایسے ہیں جن کے ناموں کے ساتھ رام جڑا ہوا ہے اور ان میں سے 55 اسٹیشن ایسے ہیں جن کے نام کے شروع میں رام کا نام لگا ہوا ہے۔ ان میں اتر پردیش کے رام پور سے تمل ناڈو کے رامیشورم تک شامل ہیں۔ اسی طرح سیتا 12 اسٹیشنوں کے نام سے جڑی ہوئی ہے جیسے اتر پردیش کے سیتا پور، بہار کے سیتا مڑھی وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب ان 354 اسٹیشنوں کو چراغوں اور برقی فانوس سے روشن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رام مندر تقریبات سے متعلق ملی ذمہ داران کا مشترکہ بیان

اس طرح سے، ہندوستانی ریلوے ایودھیا کے رام جنم بھومی مندر میں رام للا کی نئی مورتی کے پران پرتشٹھا کا تہوار منائے گی۔ صرف ریلوے ہی نہیں اتر پردیش کی یوگی حکومت نے بھی پران پرتشٹھا تقریب سے متعلق اہم فیصلے لیے ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں دیرینہ رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب کے دن 22جنوری کو ریاست میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.