ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Congratulates Elon Musk راہل گاندھی نے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:31 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو مبارکباد دی
راہل گاندھی نے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کو مبارکباد دی

راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ راہل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مبارک ہو ایلون مسک۔' Rahul Gandhi Congratulates Elon Musk

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو ٹوئٹر کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سوشل میڈیا کا یہ اہم پلیٹ فارم نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔ وایناڈ سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ کیا، "مبارک ہو ایلون مسک۔ مجھے امید ہے کہ ٹویٹر اب نفرت انگیز بیان بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا، حقائق کی جانچ زیادہ سختی سے کرے گا اور حکومت کے دباؤ کی وجہ سے بھارت میں اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبائے گا۔ Rahul Gandhi Congratulates Elon Musk

یہ بھی پڑھیں: Elon Musk Fired CEO Parag Agarwal ایلون مسک نے سی ای او پراگ اگروال کو باہر کا راستہ دکھایا

واضح رہے کہ ایلون مسک کبھی ہاں، کبھی ناں کے درمیان ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے عہدہ سنبھالا، انہوں نے چار اعلیٰ افسران کو ہٹا دیا، جن میں بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹیو پراگ اگروال اور قانونی امور کے ایگزیکٹوافسر وجے گڈے شامل ہیں۔ مسک نے اس سال 2 اپریل کو اعلان کیا تھاکہ وہ کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر ہیں۔ان کے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شیئرز ہیں۔ مسک نے جمعرات کو ٹویٹر خریدا اور انہوں نے چند گھنٹے بعد ہی مسٹر اگروال کو ہٹا دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.