ETV Bharat / state

Wrestlers Protest پرینکا گاندھی کی جنتر منتر پر پہلوانوں سے ملاقات

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 10:49 AM IST

Updated : Apr 29, 2023, 2:25 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی احتجاج کررہے پہلوانوں کی حمایت کے لیے جنتر منتر پہنچی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے رکن پارلیمان دیپیندر ہڈا بھی موجود رہے۔ پرینکا گاندھی نے تمام پہلوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پرینکا گاندھی کی جنتر منتر پر پہلوانوں سے ملاقات

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے پہلوانوں کی حمایت کے لیے ہفتہ کی صبح جنتر منتر پہنچی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا بھی موجود رہے۔ اس سے قبل ہڈا بھی جمعہ کو جنتر منتر پہنچے تھے۔ ہفتہ کو پہلوانوں کے احتجاج کا ساتواں دن ہے۔ پہلوانوں کا کہنا ہے کہ جب تک برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار نہیں کیا جاتا، وہ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

پرینکا گاندھی نے پہلوانوں ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے کافی دیر تک اکیلے میں بات کی اور ان کے مسائل کو سنا۔ اس دوران کانگریس لیڈر دیپیندر ہڈا بھی نظر آئے اور انہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی۔ بتا دیں کہ کل بھی دیپیندر سنگھ ہڈا نے پہلوانوں سے ملاقات کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی پہلوانوں سے ملنے جنتر منتر پہنچ سکتے ہیں۔ وہیں دہلی حکومت کے وزراء سوربھ بھردواج اور آتشی نے بھی پہلوانوں سے ملاقات کرچکے ہیں۔

بتا دیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے برج بھوشن شرن کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دہلی کے کناٹ پیلس پولیس اسٹیشن میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تاہم ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پہلوانوں نے برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی برج بھوشن شرن نے بھی کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کی پیروی کرتے ہیں اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وہ تحقیقات میں تعاؤن کے لیے بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : CM Mamata Banerjee وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دہلی میں دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت کا اعلان

Last Updated :Apr 29, 2023, 2:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.