ETV Bharat / state

Chief Secretaries Conference پی ایم مودی کی نئی دہلی میں چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 9:30 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو چیف سیکرٹریز کی دوسری قومی کانفرنس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے اس کانفرنس سے متعلق کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ Modi Attends Conference of Chief Secretaries

پی ایم مودی کی نئی دہلی میں چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت
پی ایم مودی کی نئی دہلی میں چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ پالیسی سے متعلق اہم موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرنے اور بھارت کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ٹیم کے جذبے کو مضبوط کرنے کے واسطے یہ ایک شاندار فورم ہے۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا 'چیف سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ پالیسی سے متعلق اہم موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرنے اور بھارت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ٹیم کے جذبے کو مضبوط کرنے کا ایک شاندار فورم ہے۔ Modi Attends Conference of Chief Secretaries

چیف سکریٹریوں کی یہ قومی کانفرنس 5 جنوری کو شروع ہوئی تھی۔ چیف سیکرٹریز کی اس طرح کی پہلی کانفرنس جون 2022 کو دھرم شالہ میں ہوئی تھی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ کانفرنس مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان شراکت کو تیز کرنے کی ایک اور پہل ہے۔ تین روزہ کانفرنس کا مرکزی موضوع ریاستوں کے ساتھ شراکت میں تیز رفتار اور پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول ہے۔ کانفرنس میں مرکزی حکومت، چیف سکریٹریز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سمیت 200 سے زیادہ لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: National Conference of Chief Secretaries وزیر اعظم دہلی میں چیف سکریٹریز کی دوسری قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.