ETV Bharat / state

Modi on Women Reservation Bill خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پارلیمانی سفر کا سنہری لمحہ، مودی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 1:38 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں لوک سبھا میں گذشتہ روز خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئین (128ویں ترمیم) بل 2023 کو تقریباً آٹھ گھنٹے کی بحث کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ Women Reservation Passed in Lok Sabha

Modi on Women Reservation Bill
Modi on Women Reservation Bill

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوری کو بھارت کے پارلیمانی سفر کا ایک سنہری لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی طاقت کا اعتماد ملک کو ایک نئی سمت میں لے جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے ایوان زیریں میں اس بل کی منظوری میں وسیع تعاون کے لیے حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے تمام اراکین سے تشکر کا اظہار کیا۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے وزیر اعظم کو ایوان سے خطاب کرنے کی دعوت دی اور انہوں نے پورے ایوان کا شکریہ ادا کیا۔

  • #WATCH | Women's Reservation Bill | Prime Minister Narendra Modi says, "Yesterday was a golden moment of India's Parliamentary journey. All the members of this House deserve that golden moment...Yesterday's decision and today when we cross the last mile after Rajya Sabha (passing… pic.twitter.com/s6mRNxPB2G

    — ANI (@ANI) September 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا میں گذشتہ روز ہندوستان کے پارلیمانی سفر کا سنہری لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'اس ایوان کے تمام اراکین اس کے حقدار ہیں، تمام پارٹی کے اراکین اور تمام پارٹیوں کے رہنما بھی اس کے حقدار ہیں'۔ مودی نے کہا کہ ایوان زیریں میں بل کی منظوری نے ملک کی ناری شکتی میں نئی ​​توانائی ڈالی ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا میں پاس، بل کے حق میں 454 ووٹ ڈالے گئے

وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'مدر پاور کو نئی توانائی دینے میں آپ سب نے جو تعاون کیا ہے اس کے لیے میں آپ سب کو تہہ دل سے مبارکباد دینے کے لیے کھڑا ہوں۔' لوک سبھا نے بدھ کے روز خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئین (128ویں ترمیم) بل 2023 کو تقریباً آٹھ گھنٹے کی بحث کے بعد 2 کے مقابلے میں 454 ووٹوں سے منظوری دی گئی ہے۔ ایوان زیریں میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کی۔ تاہم اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے بل کی مخالفت کی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے لوک سبھا میں اویسی سمیت دو اراکین پارلیمنٹ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.