ETV Bharat / state

پنکی چودھری نے کناٹ پلیس تھانہ میں خود سپردگی کی

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:06 PM IST

گزشتہ 8 اگست کو جنتر منتر پر ایک خاص کمیونٹی کے خلاف نعرے بازی کے معاملے میں کلیدی ملزم پنکی چودھری نے آج کناٹ پلیس تھانہ میں سرینڈر کر دیا۔

پنکی چودھری نے کناٹ پلیس تھانہ میں سرینڈر کردیا
پنکی چودھری نے کناٹ پلیس تھانہ میں سرینڈر کردیا

نئی دہلی: گزشتہ دنوں جنتر منتر پر ایک خاص کمیونٹی کے خلاف نعرے بازی کرنے کے معاملے میں فرار کلیدی ملزم پنکی چودھری نے آج کناٹ پلیس تھانہ میں سرینڈر کردیا ہے۔ پنکی چودھری نے اس معاملے میں ضمانت کے لیے عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔


اطلاعات کے مطابق 8 اگست کو سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے اپنے حامیوں کے ساتھ جنتر منتر پر مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرے کے دوران کچھ لوگوں نے ایک خاص کمیونٹی کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے تھے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

ویڈیو

پولیس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے کلیدی ملزم اشونی اپادھیائے سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پنکی چودھری موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری تھی۔


اس دوران ملزم پنکی چودھری نے پیر کو ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں کہا کہ وہ کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں منگل کے روز سرینڈر کرے گا۔ اور پولیس تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ اس کے بعد منگل کی سہ پہر وہ اپنے حامیوں کے ساتھ مندر مارگ پولیس اسٹیشن پہنچا، جہاں سے پولیس نے پنکی چودھری کو حراست میں لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.