ETV Bharat / state

Bajrang Dal Threatened Shopkeeper دہلی میں بجرنگ دل کارکنوں کی غنڈہ گردی، دکاندار کو دی دھمکی

author img

By

Published : May 17, 2023, 4:15 PM IST

دہلی میں بجرنگ دل کارکنوں کی کھلی غنڈہ گردی، دکاندار کو دی دھمکی
دہلی میں بجرنگ دل کارکنوں کی کھلی غنڈہ گردی، دکاندار کو دی دھمکی

نجف گڑھ میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک جوس کی دکان کا نام تبدیل کرنے یا اسے مسلم دکاندار سے خالی کرانے کی دھمکی دی ہے۔

دہلی میں بجرنگ دل کارکنوں کی کھلی غنڈہ گردی، دکاندار کو دی دھمکی

نئی دہلی: مسلمان دکانداروں یا کاروباری اداروں کو مسلم شناخت کے ساتھ ہی کاروبار کرنے کو کہا جاتا ہے اور پھر غیرمسلم افراد کو مسلم کمیونٹی کا معاشی بائیکاٹ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ سخت گیر ہندو تنظیمیں مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ کس طرح مسلم کمیونٹی کو معاشی پسماندگی میں مبتلا کردیں، تاکہ ان کی مالی حالت مزید خراب ہوجائے۔ اس طرح کی تنظیموں کی جانب سے آئے دن مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے اور صرف ہندوؤں کی دکانات سے ہی خریداری کرنے کا حلف بھی دلایا جاتا ہے۔

دہلی کی سڑکوں پر گھومتے بجرنگ دل کے ارکان اب پھلوں کا رس بیچنے والے کو دھمکی دیتے ہوئے ایک ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں بجرنگ دل کے ارکان ایک دکاندار کو دھمکاتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ دراصل ایک جوس بیچنے والے کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے لیکن دکان کا نام 'راجو جوس سنٹر' ہے اس پر بجرنگ دل کو غصہ آ گیا جس کے بعد انہوں نے دکان کے مالک کو بلایا اور انہیں یا تو نام تبدیل کرنے کو کہا گیا یا پھر اس دکان کو کسی ہندو کرایہ دار کو دینے کی بات کہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بجرنگ دل کے لوگ دکان کے مالک سے کہتے ہیں کہ تم نے یہ دکان ایک مسلمان کو کرایہ پر دی ہے پھر تم نے اس دکان کا نام کیوں نہیں تبدیل کیا؟ جس پر دکاندار کہتا ہے دکان میری ہے اس کا نام پہلے سے ہی راجو ہے۔ جس پر بجرنگ دل کے کارکن کہتے ہیں کہ لیکن وہ تو ایک ہندو نام سے اپنی دکانداری چلا رہا ہے۔ دکاندار کہتا ہے کہ میں دکان کو کچھ بھی نام دے سکتا ہوں۔ اس میں مسئلہ کیا ہے؟ اس پر بجرنگ دل کے لوگ کہتے ہیں کہ اسے اپنا نام رکھنے دو جو بھی کرایہ دار ہے۔ ہندو نام نہ رکھیں۔ یہ لوگوں کو الجھا دیتا ہے۔ وہ 'تھوک جہاد' کرتے ہیں۔ ہم نے ایک اور دکان کا نام بھی بدل دیا ہے۔ اگر کوئی مسلمان جوس بیچتا ہے تو اس کا نام دکان پر ہونا چاہیے۔ اس سب کے بعد دکاندار کہتا ہے کہ ٹھیک ہے میں اسے بدل دوں گا بلکہ میں اسے خالی کرنے کو کہوں گا۔ تبھی بجرنگ دل کے لوگ کہتے ہیں کہ آپ یا تو اسے خالی کریں یا نام تبدیل کریں، یہ آپ کی مرضی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.