ETV Bharat / state

India Corona Update کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 1:20 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 530739 ہو گئی ہے۔ Corona Death Cases in India

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی: ملک بھر میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 108 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ 44149802 ہوگئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.36 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 1896 رہ گئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 530739 ہو گئی ہے اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 19,80,825 افراد صحت یاب اور26522 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں ایک فعال کیس کم ہونے سے ان کی کل تعداد 1,186 پر آ گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 6756807 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,574 پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Updates: ملک کی مختلف ریاستوں کا کورونا اپڈیٹ

کرناٹک میں 11 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 175 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4032312 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40309 پر مستحکم ہے۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر میں کورونا کے آٹھ ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 94 ہو گئی ہے۔ اس دوران 19 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7988585 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک مریض کی موت سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 148421 ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال میں پچھلے 24 گھنٹے میں تین فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے اب تک 2097153 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور21532 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.