ETV Bharat / state

Tahir Hussain Money Laundering Case: منی لانڈرنگ کیس میں طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری

author img

By

Published : Jan 7, 2022, 12:57 PM IST

Updated : Jan 7, 2022, 2:02 PM IST

دہلی میں دو سال قبل پیش آئے پُر تشدد واقعات کے مُلزم اور عام آدمی پارٹی کے سابق کاونسلر طاہر حسین نے منی لانڈرنگ سے جڑے معاملہ میں ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج امتیبھ راوت نے Notice Issued to ED on Bail Plea of Tahir Hussain in Money Laundering Case منی لانڈرنگ کیس میں طاہر حسین کی ضمانت کی عرضی پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

طاہر حسین
طاہر حسین

دہلی کی کُڑ کُڑ ڈوما عدالت میں دہلی پُر تشدد واقعات کے ملزم طاہر حسین Delhi Violence Accused Tahir Hussain نے منی لانڈرنگ سے جُڑے معاملے ضمانت کی عرضی داخل کی ہے۔ اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 14 جنوری کو ہوگی۔

ای ڈی نے اس معاملے میں طاہر حسین اور امیت گپتا کو ملزم بنایا ہے۔ امیت گپتا نے خود کو سرکاری گواہ بننے کی اجازت دینے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ پٹیشن ابھی تک زیر التوا ہے۔ 16 اکتوبر 2020 کو ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنکج کمار کھتری نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی نے طاہر حسین اور امیت گپتا کو منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت ملزم بنایا ہے۔ چارج شیٹ میں طاہر پر شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات میں پیسہ لگانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ای ڈی نے کہا ہے کہ فسادات کے لیے تقریباً 1.25 کروڑ روپے میں ہتھیار خریدے گئے تھے۔ ای ڈی کے مطابق طاہر حسین اور اس کے ساتھیوں نے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ فسادات کے لیے جمع کی گئی یہ رقم ایک فرضی کمپنی کے ذریعے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری دھرنا مظاہروں میں استعمال کی گئی۔

Last Updated :Jan 7, 2022, 2:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.