ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹینس چمپئن شپ کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 1:08 PM IST

Tennis (Men) Championship Begins At JMI جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 26 سے 30 دسمبر 2023 کے درمیان نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ٹینس(مرد)چمپئن شپ کی میزبانی کررہاہے۔ٹورنامنٹ میں نارتھ زون کی مختلف یونیورسٹیوں کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹینس چمپئن شپ کا آغاز
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹینس چمپئن شپ کا آغاز

نئی دہلی: قومی دارالحکومت نئی دہلی میں معروف یونیورسٹی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 26 سے 30 دسمبر 2023 کے درمیان نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ٹینس (مرد) چمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں نارتھ زون کی مختلف یونیورسٹیز کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کیں حصہ لیا۔ چمپئن شپ کا آغاز این ایم اے کے پی اسپورٹس کمپلیکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس موقعے پروفیسر اقبال حسین، کارگزار شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان اعزازی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسجل پروفیسر ناظم حسین جعفری تھے۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں پروفیسر وسیم احمدخان، ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر شاہد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر گیمز اینڈ اسپورٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، پروفیسر اقتدار محمد خان، ڈین، فیکلٹی آف ہیومنٹیز، پروفیسر مسلم خان، ڈین سوشل سائنس، پروفیسر عتیق الرحمان، چیف پرواکٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ، ٹورنامنٹ کی منتظم سیکریٹری پروفیسر ارچنا دسی اور یونیورسٹی کے دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور اسٹاف اراکین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی محض تین دنوں میں ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقدہ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچوں میں جیت درج کیے۔ ٹورنامنٹ میں نارتھ زون کی مختلف یونیورسٹیز کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.