ETV Bharat / state

Petrol Diesel Price پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 10:41 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol Diesel Price in India

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سے نیچے ہونے کے باوجود جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 94.35 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.21 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 88.92 ڈالر فی بیرل پررہا۔ Petrol Diesel Prices Unchanged

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Retail Inflation Rises in September بے قابو ہوئی مہنگائی، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72.........89.62

ممبئی .........106.31........94.27

کولکاتہ ......106.03.........92.76

چنئی..........102.63.........94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.