ETV Bharat / business

Retail Inflation Rises in September بے قابو ہوئی مہنگائی، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 9:55 AM IST

Retail inflation rises to 7.41% in September due to surging food prices
بے قابو ہوئی مہنگائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان چھونے لگی

ستمبر میں خوردہ مہنگائی 7.41 فیصد تک پہنچ گئی۔ یہ مسلسل نویں مہینے ریزرو بینک کے افراط زر کے ہدف سے اوپر رہی ہے۔ Retail inflation rises to 7.41% in September

نئی دہلی: مہنگائی کے محاذ پر کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔ مسلسل نویں مہینے ریزرو بینک کے افراط زر کے ہدف سے اوپر رہی ہے۔ اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے کی وجہ سے ستمبر میں خوردہ افراط زر بڑھ کر 7.41 فیصد ہو گیا۔ خوردہ افراط زر مسلسل 9ویں مہینے میں ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی 2-6 فیصد کی سطح سے زائد ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر ستمبر میں 7.41 فیصد تک پہنچ گئی۔ اگست میں یہ 7 فیصد اور ستمبر 2021 میں 4.35 فیصد تھی۔ اشیائے خوردونوش کی مہنگائی اگست میں 7.62 فیصد سے بڑھ کر رواں برس ستمبر میں 8.60 فیصد ہوگئی۔ Retail inflation rises to 7.41% in September

اگر مہنگائی 6 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے تو آر بی آئی کو مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ اس رپورٹ میں، آر بی آئی کو یہ بتانا ہوگا کہ وہ خوردہ افراط زر کو 2-6 فیصد کی حد میں رکھنے میں کیوں ناکام رہا۔ مرکزی حکومت نے آر بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خوردہ افراط زر دو سے چھ فیصد کی حد میں رہے۔ قبل ازیں، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا تھا کہ رواں مالی برس کے آغاز میں جب درآمدی افراط زر کے دباؤ میں کمی آئی ہے، خوراک اور توانائی کی اشیاء میں دباؤ برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ریپو ریٹ مزید بڑھ سکتا ہے۔ آر بی آئی نے مئی سے اب تک اس میں 1.90 فیصد اضافہ کیا ہے۔

قومی شماریاتی دفتر کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں خوردہ مہنگائی شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں زیادہ بڑھی ہے۔ اس عرصے کے دوران شہری علاقوں میں خوردہ افراط زر میں 0.58 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح اشیائے خوردونوش کی خوردہ افراط زر ستمبر 2022 میں شہری علاقوں میں 0.72 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 0.98 فیصد بڑھی۔

رواں ماہ میں جہاں اناج کے ساتھ ساتھ اس کی مصنوعات، گوشت، مچھلی، انڈے، دودھ اور اس کی مصنوعات، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وہیں تیل اور چکنائی کی قیمتوں میں نرمی دیکھی گئی۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.