ETV Bharat / state

دہلی پولیس کی عوامی خدمات کی نئی مثال

author img

By

Published : May 4, 2020, 5:37 PM IST

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جہاں دہلی پولیس عوامی خدمات اور فرض شناسی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے، وہیں اس وقت ہر محاذ پر برسر پیکار ہے اور ہر آنے والا دن دہلی پولیس سے عوام کی محبت اور اعتماد میں اضافے کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔

new example of public service of delhi police
دہلی پولیس کی عوامی خدمات کی نئی مثال

پولیس نے دوران لاک ڈاؤن کئی ایسے کام کیے جو لوگوں میں پزیرائی کا سبب بنا۔ نیا معاملہ دہلی کے مشرقی ضلع کے پریت وہار علاقے کا ہے جہاں 90 سالہ اندرا خیمانی بی پی زیادہ بڑھ جانے سے بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی تھیں۔ حالت تھوڑی بہتر ہونے پر پولیس کو کال کی۔

ایس ایچ او پریت وہار مہیندر مشرا

ایس ایچ او پریت وہار مہندرا مشرا اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پہنچے اور ضعیفہ خاتون کو ہسپتال لے گئے۔ پولیس اہلکا ر رات بھر خاتون کے ساتھ رہے۔ اگلے دن ہسپتال سے چھٹی ہونے پر انہیں گھر لے گئے۔ بعدازاں، ان کے لیے ضروری کھانا اور پھل بھی مہیا کرائے اور مسلسل ان کی خیریت لیتے رہے۔ اندرا ہیلتھ سروس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئی ہیں۔ ان کے شوہر انتقال کر چکے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

دہلی پولیس کی عوامی خدمات کی نئی مثال


اس کے علاوہ ایسٹ دہلی کے آئی پی ایکسٹینشن میں ایک بزرگ جوڑا جو اکیلا ہی رہتا ہے۔ انہوں نے اپنی 50 ویں سالگرہ پارٹی منانے کے لیے ہال بک کر رکھا تھا۔ لیکن لاک ڈاؤن سے ان کی خواہش پر پانی پھر گیا۔ اس کی اطلاع پر مدھو وہار پولیس کو دی گئی۔ پولیس فوراً حرکت میں آئی اور اس جوڑے کے لیے کیک اور پھول کا ہار لے کر پہنچ گئی۔ اس طرح سبھی نے مل کر اس بزرگ جوڑے کی 50 ویں سالگرہ منائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.