ETV Bharat / state

Prannoy And Radhika Roy Resign پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 7:13 AM IST

Updated : Nov 30, 2022, 12:02 PM IST

پرنئے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا
پرنئے اور رادھیکا رائے نے این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا

این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹرز پرنائے رائے اورانکی اہلیہ رادھیکا رائے نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن نے انکی جگہ بطور ڈائریکٹر کام شروع کیا ہے۔ New Director of NDTV

نئی دہلی: میڈیا فرم نئی دہلی ٹیلی ویژن (این ڈی ٹی وی) کے ڈائریکٹر پرنائے رائے اور انکی اہلیہ رادھیکا رائے نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسے پروموٹر گروپ یونٹ اور آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے کمپنی کے ڈائریکٹرز کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ آج سے نافذ ہوگا اور این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری طور ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ NDTV Co Founder Prannoy Roy Resign

پرنائے اور رادھیکا رائے کی کمپنی معروف ٹیلیویژن چینل این ڈی ٹی وی کے ابتدائی مالکان تھے اوربعد میں اس کمپنی کے غالب حصص کے شریک مالکان بھی بن گئے تھے۔ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ ایکویٹی پیر کو منتقل کی گئی ہے۔ ان حصص کی منتقلی کے ساتھ اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ ملے گا۔ اس کے ساتھ اڈانی گروپ بھی 5 دسمبر کو اضافی 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش کر رہا ہے۔ Prannoy Roy resign from RRPRH board

یہ بھی پڑھیں: Adani Group says SEBI Nod Not Needed for Stake Buy این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کیلئے سیبی کی منظوری کی ضرورت نہیں

پرنائے اور رادھیکا رائے کے اس فیصلے کے بعد این ڈی ٹی وی کے اڈانی گروپ کی ملکیت بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کو یہ امتیاز حاصل تھا کہ وہ موجودہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی تنقید کرنے کے علاوہ ان حساس معاملات پر بھی بحث و تمحیص کرتی تھی جن پر دیگر چینلز اور میڈیا ادارے خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں۔

(ایجنسیاں)

Last Updated :Nov 30, 2022, 12:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.