ETV Bharat / business

Adani Group says SEBI Nod Not Needed for Stake Buy این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کیلئے سیبی کی منظوری کی ضرورت نہیں

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:26 PM IST

پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اڈانی گروپ نے کہاکہ 29 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی سے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ Adani Group says SEBI nod not needed for NDTV stake buy

Adani group says SEBI nod not needed for NDTV acquisition
این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کے لیے SEBI کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے

نئی دہلی: نیوز براڈکاسٹر این ڈی ٹی وی اور کاروباری گوتم اڈانی کے گروپ کے درمیان حصص کے حصول کو لے کر کشمکش جمعہ کے روز اس وقت مزید تیز ہوگئی جب پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کی طرف سے قائم کی گئی میڈیا کمپنی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اڈانی گروپ نے کہاکہ 29 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ ریگولیٹر سیبی سے کسی پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ Adani group says SEBI nod not needed for NDTV acquisition

ایک ریگولیٹری فائلنگ میں، اڈانی گروپ نے کہاکہ این ڈی ٹی وی کی ایک پروموٹر گروپ کمپنی آرآر پی آر کی طرف سے اٹھائے گئے دلائل بے بنیاد، قانونی طور پر غیر مستحکم اور ناقابل قبول ہیں۔ لہذا آرآرپی آر فوری طور پر اپنی ذمہ داری کو پوراکرنے اور وارنٹ ایکسر سائزنوٹس میں بیان کردہ ایکویٹی شیئرز الاٹ کرنے کے لیے پابند ہے۔

اڈانی گروپ نے کہاکہ " آرآرپی آر سیبی کے27 نومبر-2020 کے حکم کا فریق نہیں ہے۔ نتیجتاً، سیبی آرڈر کے پیرا 111(بی) اور 112 میں آرآرپی آر کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں اس پر لاگو نہیں ہوتی ہیں۔ وی سی پی ایل کے ذریعہ ایک معاہدے کے تحت وارنٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے جو آرآرپی آر پر پابند ہے، اس لیے وہ آرآرپی آراپنی معاہدہ کی ذمہ داریوں کو انجام دینے کا پابند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اڈانی گروپ نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ اس کی میڈیا ونگ اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ (اے ایم این ایل) بالواسطہ طور پر این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ حاصل کرے گی اور 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش بھی کرے گا۔ اسی دن گروپ نے اسٹاک ایکسچینجوں بی ایس ای اور این ایس ای کو بھی مطلع کیا کہ اے ایم این ایل نے وی سی پی ایل میں 100 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کر لیا ہے۔ اڈانی گروپ کے اعلان کے فوراً بعد، این ڈی ٹی وی نے کہا تھا کہ وی سی پی ایل کے ذریعہ حقوق کا استعمال بغیر کسی ان پٹ، بات چیت یا این ڈی ٹی وی کے بانیوں کی رضامندی کے بغیر کیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.