ETV Bharat / state

Natiya Competition Organised at Shaheen Bagh: شاہین باغ میں نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 6:40 PM IST

شاہین باغ میں نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا
شاہین باغ میں نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

نئی نسل میں ہنر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ان کی صلاحیت کو نکھارنے کی اشد ضرورت ہے،مقابلہ جاتی پروگرام سے بچوں کو حوصلہ ملتا ہے، اس لیے اہل دانشور کو چاہیے کہ بچوں کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے پروگرام کراتے رہیں تاکہ ان کے جوہر منظر عام پر آسکے ۔ان خیالات کا اظہارآل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ کے قومی صدر اور سپریم کورٹ کے وکیل انتخاب عالم نے نعتیہ مقابلہ کے پروگرام میں کیا۔Natya competition organised at Shaheen Bagh

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ چالیس فٹا روڈ پر واقع گرین ٹریز پبلک اسکول میں 'سخنور اور' کے زیراہتمام سالانہ نعتیہ مقابلہ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے انتخاب عالم نے پروگرام کے منتظمین سید معراج، صابرین کوثر اور ان کے ساتھیوں کی ستائش کی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر ہوتے رہنے چاہیے، ایسے پروگرام سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی باتوں اور پیغام کو سماج تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے۔ یہ پروگرام ہمارے ذہن و روح کو بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔Natiya competition organised at Shaheen Bagh

شاہین باغ میں نعتیہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد علی جوہر نے کہا کہ آج کے دور میں نعتیہ پروگرام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ نعت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں مناسب و موزوں الفاظ کے ذریعے مناسب و معتدل انداز میں تعریف کرنے کو کہتے ہیں اور اس کی بڑی فضیلت آئی ہے، نعت پڑھنے اور سننے سے ہمارے دل و دماغ کو روحانی سکون ملتا ہے اور ہمیں نیک کام کرنے کی ترغیب بھی ملتی ہے۔

پروگرام میں حکم کے فرائض حافظ وسیم جہانگیر آبادی اور گرین ٹریز پبلک اسکول کے ڈائریکٹر اور پرنسپل صفی الرحمن نے انجام دییے۔ یہ نعتیہ مقابلہ کافی دلچسپ اور شاندار تھا. طلبا و طالبات نے پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیا اور اتنا خوبصورت مظاہرہ کیا کہ حکم کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا، لیکن بہرحال ججز نے کافی غوروخوض کے بعد مسو، وسیم اور عالیہ کو بالترتیب اول،دوم اور سوم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Naat Competition in Yadgir: مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن میں نعتیہ مقابلہ

پروگرام کے اہم شرکاء میں محمد شمس الضحٰی، عبدالرحمان، محمد شمس الدین، محمد عرفان، محمد ارشاد قاسمی، رضوان احمد اور عبدالباری قاسمی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر سامعین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ نظامت کے فرائض 'سخنور اور' کے بانی سید معراج نے انجام دیے۔ اول، دوم اور سوم آنے طلبا وطالبات کو انعامات وسرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.