ETV Bharat / state

دہلی: قومی اقلیتی کمیشن کا تشدد زدہ علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 7:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:54 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ
قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ

قومی اقلیتی کمیشن کا ایک وفد 29 فروری کو دہلی میں ہوئے تشدد زدہ علاقے موجپور، نور الاحی، برہمپوری، چاندباغ، مصطفیٰ آباد، شیو وہار، چمن آرا باغ کا دورہ کیا۔

اس وفد میں چیئرمین سید غیورالحسن رضوی، نائب چیئرمین جارج کورئن اور عاطف رشید و سردار منجیت سنگھ رائے رکن اور کمیشن کے جوائنٹ سیکریٹری ڈینیئل رچرڈ، انڈر سیکریٹری ارنو سین گپتا شامل تھے۔ وفد کے ساتھ پولیس انتظامیہ بھی ساتھ تھی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر کمیشن نے تشدد متاثرہ کے سبھی طبقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے آپسی اتحاد اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل بھی کی۔

قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ
قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ

کمیشن کے وفد نے تشدد کے دوران آگ میں خاک ہوئے مکانوں کا بھی جائزہ لیا اور ہندو۔ مسلم سبھی متاثرہ سےملاقات کی۔

قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ
قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ

اس دوارن پولیس انتطامیہ کو یہ ہدایت بھی جاری کی کہ کسی بھی متاثرہ کے ساتھ نا انصافی نہ ہو، جس کا بھی کسی طرح کا چاہیں جانی ہو یا مالی نقصان، کسی بھی طرح کا اس کی ایف آئی آر درج ہو اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔

قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ
قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ

قومی اقلیتی کمیشن کے وفد نے جی ٹی بی ہسپتال پہنچ کر بھی زخمیوں کا حال بھی معلوم کیا، ان کو ہمت اور حوصلہ بھی دیا۔

قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ
قومی اقلیتی کمیشن کا دورہ

اقلیتی کمیشن نے میونسپل کے افسران کو ہدایت بھی دی کہ جلد از جلد سڑکیں صاف کی جائیں اور پولیس سے کہا کہ جو لوگ اپنے گھروں میں نہیں ہیں، ان کو دوبارہ گھروں میں واپس بلایا جائے اور ہر گلی، محلے میں ہندو۔ مسلم بھائی چارہ پھر سے قائم کیا جائے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ امن کمیٹی کی میٹنگ کرائی جائے۔ آپسی اتحاد کے لیے انتطامیہ ہر ممکنہ قدم اٹھائے۔

Last Updated :Mar 2, 2020, 11:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.