ETV Bharat / state

National Minorities Commission PC: اقلیتی کمیشن میں دو ماہ کے دوران 568 درخواستیں موصول ہوئی

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 7:01 PM IST

قومی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ 13 اپریل سے 29 جون تک کمیشن میں 568 پیٹیشن موصول ہوئی ہیں جن میں سے 268 کو ختم کر دیا گیا ہے وہیں 300 کیسز میں شروعاتی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ National Minorities Commission PC

اقلیتی کمیشن میں دو ماہ کے دوران 568 درخواستیں موصول ہوئی
اقلیتی کمیشن میں دو ماہ کے دوران 568 درخواستیں موصول ہوئی

دہلی: دارالحکومت دہلی کے سی جی او کمپلکس میں واقع قومی اقلیتی کمیشن کے دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا نے گذشتہ دو ماہ کے دوران موصول ہوئی درخواستوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن کی جانب سے اب تک کیا کیا کارروائی کی جا چکی ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ 13 اپریل سے 29 جون تک کمیشن میں 568 پیٹیشن موصول ہوئی ہیں جن میں سے 268 کو ختم کر دیا گیا ہے وہیں 300 کیسز میں شروعاتی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اقلیتی کمیشن میں دو ماہ کے دوران 568 درخواستیں موصول ہوئی

اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ اس دوران گیانواپی معاملے میں بھی کمیشن نے بین المذاہب میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اقلیتوں سمیت اکثریتی سماج کے لوگوں نے بھی شرکت کی اس میٹنگ میں مختلف مذاہب کے ماننے والے 26 افراد نے شرکت کی تھی۔ اس دوران کانپور میں ہوئے تشدد اور احتجاجی مظاہرے سے متعلق بھی قومی اقلیتی کمیشن نے ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس کو نوٹس بھیج کر رپورٹ طلب کی تھی۔

اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ نوپور شرما والے معاملے میں بھی کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی کے پولیس کمیشنر کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے جواب میں پولیس نے اسٹیٹس رپورٹ کے ذریعے ایف آئی آر درج کرنے کی اطلاعات فراہم کی تھی۔ وہیں جب اقبال سنگھ لالپورا سے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے البتہ اب کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے اس پر کمیشن پہلے معاملے کو دیکھے گی پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: National Commission for Minorities: اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیشن سنجیدہ، سید شہزادی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.