ETV Bharat / state

دہلی تشدد پر مودی، شاہ اور ڈوبھال کی گہری نظر

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 9:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:33 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے جاری پرتشدد واقعات میں 24 افراد کے ہلاک اور دو سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو مرکزی حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور اجیت ڈوبھال حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دہلی تشدد پر مودی، شاہ اور ڈوبھال کی گہری نظر
دہلی تشدد پر مودی، شاہ اور ڈوبھال کی گہری نظر

اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے اور امن قائم رکھنے میں تعاون کرنےکی اپیل کی ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال
قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دوپہر بعد شمال مشرقی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور موج پور سمیت کچھ دیگر تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

انہوں نے مقامی افراد سے بات چیت کی اور ان سے خیریت معلوم کی۔ ان کے ساتھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس دوران سڑکیں سونی تھیں اور دکانیں بند پڑی تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے گذشتہ دیر رات بھی ضلع کا دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پورے شمال مشرقی ضلع میں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور فسادیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تشدد سے سب سے زیادہ متاثر جعفرآباد کی کچھ گلیوں میں پولیس کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی منادی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

Last Updated :Mar 2, 2020, 4:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.