ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity in Delhi: باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 8:14 PM IST

بدھ کو داراحکومت دہلی کے باڑہ ہندو راؤ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم دیکھنے کو ملا۔ دہلی پہنچنے پر کانوڑیوں کا خطے کے مسلمانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ مسلم طبقہ کے لوگوں نے شیو کے عقیدت مندوں کو پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ muslim community welcome kanwariya

باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم
باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم

نئی دہلی: دہلی کے باڑہ ہندو راؤ کے مسلمانوں نے شیو بھکت کانوڑیوں کی آمد پر علاقہ کے مسلمانوں نے باڑہ ہندو راؤ میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ مسلم طبقہ کے لوگوں نے کہا کہ تمام مذاہب میں کچھ لوگ معاشرے میں نفرت اور تشدد پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امن امان اور باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ بھارت میں گنگا جمنی تہذیب ہزاروں سالوں سے چلی آرہی ہے۔ ہم بھی اسے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر شمالی ضلع کے ڈی سی پی اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ دونوں طبقوں کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

باڑہ ہندو راؤ میں ہندو مسلم اتحاد کا انوکھا سنگم

ساون کے مہینے میں شیو عقیدت مند ہریدوار اور دیگر مذہبی مقامات سے کانوڑ دہلی لانے والوں کے استقبال کے لیے مسلم طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں آگے آئے۔ مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے شیو عقیدت مندوں کا پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ تمام شیو عقیدت مندوں کے لیے کھانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ اس دوران انہیں اس کام میں علاقے کے پولیس افسران کا بھی تعاون حاصل رہا۔

مقامی لوگوں نےکہا کہ سماج میں سیاسی بنیاد پرستی کا رنگ گھولا جا رہا ہے۔ ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ فتوے جاری ہو رہے ہیں، یہ سب دکھاوا ہے۔ اس سے کسی کا کچھ نہیں بگڑنے والا ہے، ہندو مسلم سماج کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ آج ہم شیو بھکتوں کا استقبال کر رہے ہیں، اس لیے مسلمانوں کے تہواروں پر بھی ہندو سماج کے لوگ بڑے جوش و خروش سے تعاون کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court on Prophet Remarks: جمعیت کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ریاستوں کو نوٹس جاری کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.