ETV Bharat / state

Delhi MCD Election ایم سی ڈی انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس پر بھروسہ کیا

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 6:57 PM IST

Updated : Dec 7, 2022, 8:10 PM IST

ایم سی ڈی انتخابات، مسلمانوں نے کانگریس پر جتایا پھر بھروسہ
ایم سی ڈی انتخابات، مسلمانوں نے کانگریس پر جتایا پھر بھروسہ

قومی دارالحکومت دہلی میں کارپوریشن انتخابات کے نتائج میں جہاں عام آدمی پارٹی کے بیشتر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے وہیں مسلم اکثریتی علاقوں میں کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ Muslim Vote for Congress in Delhi MCD Election

دہلی: دارالحکومت دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں پرانی دہلی کے علاوہ تمام سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، چاہے وہ اوکھلا کی ابوالفضل اور ذاکر نگر کی سیٹ ہو یا پھر شمال مشرقی دہلی کی سیلم پور حلقہ اسمبلی سے چوہان بانگر اور کبیر نگر کا علاقہ، ان تمام سیٹوں پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پرانی دہلی کے جامع مسجد، سیتارام بازار، چاندنی محل بلی ماران اور قریش نگر وارڈ سے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ Delhi Muslims Prefer Congress Over AAP

ایم سی ڈی انتخابات میں مسلمانوں نے کانگریس پر بھروسہ کیا

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد سے ہی مسلم علاقوں میں کیجریوال حکومت کے خلاف ناراضگی تھی۔ انتخابات میں بھی شمال مشرقی دہلی کے عوام نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے کیجریوال حکومت کو یہ بتایا ہے کہ 'اگر کیجریوال کو مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں تو انہیں بھی عام آدمی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

اس دوران یہ واضح ہوگیا کہ مسلمانوں نے ایک بار پھر سے کانگریس کے امیدواروں پر اپنا بھروسہ جتایا ہے حالانکہ اسد الدین اویسی کی سیاسی جماعت اے آئی ایم آئی ایم ایک بار پھر مسلمانوں کا ووٹ اپنی طرف کھینچ پانے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Delhi MCD Election 2022 والد کے جیل جانے سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اریبا خاں

Last Updated :Dec 7, 2022, 8:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.