ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Slams Modi وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں، راہل گاندھی

author img

By

Published : May 28, 2023, 5:16 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد کانگریس نے مودی پر شدید طنز کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے۔Inauguration of parliament house

وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں
وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پارلیمنٹ عوام کی آواز ہے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی سمجھ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے قریب تاریخی 'سینگول' نصب کیا۔

  • संसद लोगों की आवाज़ है!

    प्रधानमंत्री संसद भवन के उद्घाटन को राज्याभिषेक समझ रहे हैं।

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کا افتتاح ایک آمر وزیر اعظم نے کیا جو پارلیمانی روایات سے نفرت کرتا ہے۔ جے رام رمیش نے یہ بھی الزام لگایا کہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی دروپدی مرمو کو ان کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ وہیں کانگریس کے سینئر رہنما پرمود تیواری نے کہا کہ تصویر میں صرف ایک فریم ہونا چاہیے، صرف ایک نام، مودی جی کی تمام خواہشیں آج پوری ہو گئی ہیں۔ روایتی لباس میں ملبوس وزیر اعظم مودی گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوئے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد مودی اور برلا نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ وزیر اعظم نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر بھگوان کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے کرناٹک میں سرینگری مٹھ کے پجاریوں کے ذریعہ ویدک بھجن کے درمیان 'گنپتی ہومم' کی رسم ادا کی۔

مزید پڑھیں:۔ Live Update پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح، وزیر اعظم نے 75 روپے کا سکہ جاری کیا

وزیر اعظم نے سینگول کو سجدہ کیا اور اپنے ہاتھ میں مقدس عصا لے کر تمل ناڈو کے مختلف ادھموں کے پجاریوں سے آشیرواد لیا۔ اس کے بعد نداسورام کی دھنوں کے درمیان وزیر اعظم مودی سینگول کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس لے گئے اور اسے لوک سبھا کے چیمبر میں اسپیکر کی نشست کے دائیں جانب ایک خاص جگہ پر نصب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.