ETV Bharat / state

دہلی: کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 'کل جماعتی اجلاس' طلب

author img

By

Published : Jun 14, 2020, 10:46 PM IST

MHA calls all-party meeting over COVID-19 situation in Delhi
دہلی میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کل ہوگا ’کل جماعتی اجلاس‘

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ آج دو دور کی ملاقات کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں کورونا کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پیر کو ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ بی جے پی، بی ایس پی، اے اے پی، کانگریس پارٹی کے نمائندوں کی شرکت کا امکان ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ 15 جون کو صبح 11 بجے کل جماعتی اجلاس منعقد ہوگا جس میں کورونا کی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دہلی کانگریس کے صدر انیل کمار چودھری نے بتایا کہ ’مجھے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دہلی میں مجموعی طور پر 38,958 کیسز درج کئے گئے جبکہ فی الوقت 22,742 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

آج، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت دو اجلاس منعقد ہوئے جس میں وزیر صحت ہرش وردھن، دہلی کے ایل جی انیل بائجل اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی تھی۔ ان اجلاسوں میں دہلی میں کورونا کی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا-

دہلی میں کورونا وائرس مثبت معالوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے بعد آج مرکزی وزیر امیت شاہ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور لفٹننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ میں طئے کیا کہ دہلی میں آئندہ تین دنوں میں دوگنے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ بیڈز کی کمی کو نظر میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت دہلی حکومت کو پانچ سو ریلوے کوچز مہیا کرائیں گی۔

اس کے علاوہ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کو اس وبا سے لڑنے کے لئے ضروری وسائل جیسے آکسیجن سلنڈر، وینٹیلیٹر، نبض آکسیمیٹر اور دیگر تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یقین دلایا ہے۔

اجلاس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجیریوال نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے خاتمہ کے لیے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت مشترکہ طور پر سرگرم رہیں گی۔

نشست سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹویٹ کر تفصیلی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مرکزی اور دہلی حکومت کے محکمہ صحت، تمام متعلقہ محکموں اور ماہرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آج ہونے والے تمام فیصلوں پر زمینی سطح تک عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.