ETV Bharat / state

Bengali Market Masjid Case بنگالی مارکٹ کے مدرسہ کو منہدم کرنا وقف بورڈ کی سازش؟

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 8:28 PM IST

بنگالی مارکٹ کے مدرسہ کو منہدم کئے جانے پر ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ محمود پراچہ نے کہا کہ 'مدرسہ کے ایک حصہ کو مسمار کیا جانا مجھے ایک سازش لگتی ہے کیونکہ آخری وقت تک مجھے دستاویزات نہیں دکھائے گئے۔ مدرسہ کی دیوار اور دو کمروں کو منہدم کرنے کے پیچھے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان اور مدرسہ کی انتظامیہ کی ملی بھگت ہو سکتی ہے۔'

کیا بنگالی مارکٹ کے مدرسہ کو منہدم کرنا وقف بورڈ کی سازش؟
کیا بنگالی مارکٹ کے مدرسہ کو منہدم کرنا وقف بورڈ کی سازش؟

کیا بنگالی مارکٹ کے مدرسہ کو منہدم کرنا وقف بورڈ کی سازش؟

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی بنگالی مارکٹ میں واقع مدرسہ تحفیظ القران کی دیوار اور دو کمروں کو لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کے حکم کے بعد بلڈوزر کے ذریعے زمین دوز کردیا گیا تھا حالانکہ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے اس کارروائی پر لینڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کے افسران پر برہمی کا اظہار کیا اور آئیندہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے بعض رہنے کا حکم دیا ہے، لیکن اس کارروائی سے متعلق ایڈووکیٹ محمود پراچہ نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سینیئر وکیل محمود پراچہ سے بات کی اور پورا معاملہ سمجھنے کی کوشش کی۔ اس دوران محمود نے بتایا کہ مدرسہ تحفیظ القران کی دیوار اور دو کمروں کو منہدم کرنے کے پیچھے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان اور مدرسہ کی انتظامیہ کی ملی بھگت ہے اور وہ یا تو کسی لالچ میں یا پھر کسی دباؤ میں وقف جائیدادوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے نمائندے سے کہا کہ جب میں نے بنگالی مارکٹ کا دورا کیا تو میں نے پولیس سے یہ کہہ کر بات کی تھی کہ میں مدرسہ کی منتظمہ کمیٹی کا وکیل ہوں، پہلے کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی میرا ساتھ دے رہے تھے لیکن اچانک سے کمیٹی کے ممبران نے مجھے پہچاننے سے ہی انکار کردیا اس کے پیچھے شاید پولیس کا دباؤ رہا ہو یا کوئی لالچ۔ پراچہ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس طرح کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ مدرسہ کے متولی بگل کی جائداد میں انٹری کرنے کا کوئی راستہ تلاش رہے تھے جسے سیل کیا گیا تھا۔ اب اس دیوار کے گرنے سے یہ راستہ بھی کھل گیا ہے تو ممکن ہے کہ اس انہدامی کارروائی کے پیچھے کوئی سانٹھ گانٹھ کی گئی ہو۔

Bengali Market Masjid Case بنگالی مارکیٹ مسجد معاملے میں دہلی وقف بورڈ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت

محمود پراچہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدرسہ کے ایک حصہ کو مسمار کیا جانا مجھے ایک سازش لگتی ہے کیونکہ آخری وقت تک مجھے دستاویزات نہیں دکھائے گئے، یہ کہا گیا کہ وہ کاغذات متولیان کو بھیج دئے گئے ہیں اگر ان کے پاس کوئی کاغذات ہوتے اور ان میں کوئی خامی نہیں ہوتی تو مجھے دکھانے میں انہیں کیا دشواری ہو سکتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.