ETV Bharat / state

Madarsa Students شاہین کی مدد سے مدارس کے طلبہ نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 2:07 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب نیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی با حجاب طالبہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ حجاب کے سبب ہی پر اعتماد رہتی ہیں اور اس سے ان کی تعلیم میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔ وہ چاہتی ہیں کہ آئندہ بھی با حجاب رہ کر زندگی گزاریں۔

شاہین کی مدد سے مدارس کے طلباء نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
شاہین کی مدد سے مدارس کے طلباء نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

شاہین کی مدد سے مدارس کے طلباء نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگر میں واقع ہوٹل ریور ویو میں آج شاہین گروپس آف انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ان کامیاب طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے نیشنل ایلیجیبیلیٹی کم انٹرینس ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ان میں دہلی کی شاہین اکیڈمی کی طالبہ سمیت بیدر سے تربیت حاصل کرنے والے حفاظ کرام بھی شامل تھے۔

گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی شاہین ادارہ جات بیدر کے حفاظ طلباء نے این ای ای ٹی (نیٹ) امتحان میں شرکت کرتے ہوئے بہترین تعلیمی مظاہرہ کیا۔ رواں برس 80 سے زائد طلباء مختلف میڈیکل کورسز میں داخلے کے اہل ہوئے ہیں، اور 16 الفاظ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے اہل ہوئے ہیں۔
وہی 150 الفاظ طلباء نے نیٹ میں بہترین تعلیمی مظاہرہ کیا ہے۔

ہزاروں طلبہ کے درمیان حفاظ طلباء نے پورے ہندوستان میں ایک ناقابل یقین حد تک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عربی اور اردو کے علاوہ اس سے پہلے کبھی اسکول نہ جانے کے باوجود مدرسہ کی زندگی نے انہیں ممتاز میڈیکل کالجوں میں سیٹ دلانے میں شاہین گروپس آف انسٹیٹیوٹ کا اہم کردار رہا ہے۔

اس دوران کامیاب ہونے والے طلبہ سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے مدرسہ کا ایجوکیشن ماڈل کو ماڈرن ایجوکیشن میں ضم کرنا ہے کیونکہ جس انداز میں مدارس تعلیم فراہم کرتا ہے وہ کسی بھی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Research Report on Delhi Muslims دہلی کے مسلمانوں کی تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر ریسرچ رپورٹ کا اجرا

با حجاب طالبہ سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ با حجاب ہونے کے سبب ہی پر اعتماد رہتی ہیں اور اس سے ان کی تعلیم میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں آئی وہ چاہتی ہیں کہ آیندہ زندگی میں بھی با حجاب اپنی خدمات انجام دیتی رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.