ETV Bharat / state

No Confidence Motion لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث جاری

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 8:56 AM IST

Updated : Aug 8, 2023, 12:59 PM IST

لوک سبھا میں آج ارکان کے جمع ہوتے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی وقفہ سوال چلانے کی کوشش کی، تبھی ہنگامہ شروع ہوگیا جس کے باعث لوک سبھا کی کاروائی ملتوی کردی گئی ہے۔

No Confidence Motion
No Confidence Motion

نئی دہلی: کانگریس پارٹی منگل کو لوک سبھا میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی، اور اس پر بحث کا آغاز راہل گاندھی کے ذریعہ کیا جائے گا، جن کی ایوان زیریں کی رکنیت پیر کو بحال کردی گئی تھی۔ اگرچہ یہ تحریک کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کی طرف سے 8 اگست کے پروگرام کی فہرست کے مطابق پیش کی جائے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق، ایک بار تحریک منظور ہونے کے بعد، یہ فیصلہ کرنا پارٹی کی صوابدید ہے کہ اس پر بحث شروع کرنے کے لیے کون لیڈ اسپیکر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمنٹ کے ذرائع کے مطابق، 8 اگست کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اس پر بحث شروع ہونے کی امید ہے، اور امکان ہے کہ اگلے دو دن یعنی 9 اور 10 اگست تک یہ تحریک عدم اعتماد جاری رہے گی۔ 10 اگست کو تحریک پر بحث کا جواب دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا امکان ہے کہ وہ اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ تاہم 9 اور 10 اگست کے پروگرام کے ایجنڈے کا سرکاری طور پر اعلان ہونا باقی ہے۔ کانگریس کے اندر یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی اگر مرکزی اسپیکر کے طور پر تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کرتے ہیں تو ایسا کرنے سے خاطر خواہ اثر پڑے گا اور حکومت پر دباؤ پڑے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 4 اگست کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کے بعد، کانگریس اس بات کی خواہشمند تھی کہ ان کی لوک سبھا کی رکنیت جلد از جلد بحال کی جائے، تاکہ وہ 8 اگست کو تحریک عدم اعتماد پر بحث میں حصہ لے سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ 7 اگست کو ان کی رکنیت بحال ہونے کے بعد، کانگریس اب اس بات کی خواہش مند ہے کہ راہل گاندھی تحریک عدم اعتماد پر بحث شروع کریں۔ دریں اثنا، منگل (8 اگست) کے ہروگرام کی فہرست کے مطابق، گوگوئی عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔

Last Updated : Aug 8, 2023, 12:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.