ETV Bharat / state

کیجریوال کی حلف برداری 16 فروری کو

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 4:21 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:34 AM IST

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال 16 فروری کو تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

کیجریوال کی حلف برداری 16 فروری کو
کیجریوال کی حلف برداری 16 فروری کو

اروند کیجریوال کی حلف برداری دہلی کے رام لیلا میدان میں صبح 10 بجے ہوگی۔

آج کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات بھی کی۔ دونوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ اس دوران دونوں نے حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا جو 16 فروری بروز اتوار کو رام لیلا میدان میں ہوگی۔

کیجریوال کی حلف برداری 16 فروری کو
کیجریوال کی حلف برداری 16 فروری کو

دہلی اسمبلی انتخابات میں 62 نشستوں پر جیت کے ساتھ عام آدمی پارٹی اب تیسرے میعاد کار کی طرف گامزن ہے، ایک بار پھر سے پارٹی کے صدر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔

دہلی کی 70 رکنی قانون ساز اسمبلی کی 62 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے 8 نشستوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر 672 امیدوار میدان میں تھے جس میں 593 مرد اور 79 خواتین شامل تھیں۔ بظاہر سہ رخی مقابلہ تھا لیکن کانگریس اس میں دور دور تک نظر نہیں آئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی کو مجموعی طور پر 53.65 فیصد اور بی جے پی کو 38.43 فیصد ووٹ ملے،کانگریس کو 4.29 فیصد پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ 0.47 فیصد پر ووٹرز نے نوٹا کا بٹن دبایا۔

دہلی کے ووٹرز نے سماجی دلچسپی، بہتر تعلیم، طبی سہولیات، مفت بجلی اور پانی کی فراہمی کے حق میں ووٹ دیا۔

Last Updated :Mar 1, 2020, 2:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.