ETV Bharat / state

Delhi AIMIM Leader ON Kejriwal: 'کیجریوال وعدے بھول گئے، اب انہیں ووٹرس بھی بھول جائیں گے'

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 1:07 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات Delhi Municipal Corporation Elections 2022 کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں الیکشن دفتر کا افتتاح کیا۔mim ward office inauguration in shaheen bagh۔ ایم آئی ایم کا یہ دہلی میں 31واں دفتر ہے۔

کیجریوال وعدے بھول گئے،اب انہیں ووٹرس بھی بھول جائیں گے
کیجریوال وعدے بھول گئے،اب انہیں ووٹرس بھی بھول جائیں گے

دہلی کے ابوالفضل وارڈ 102 سے ایم سی ڈی الیکشن MCD Eection میں مجلس کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لینے کے خواہش مند، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکالر اور اینٹی سی اے اے مومنٹ میں پیش پیش رہنے والے نوجوان لیڈر محمود انور نے شاہین باغ میں ریحان روڈ پر مجلس کا دفتر قائم کیا ہے،mim ward office inauguration in shaheen bagh۔ جس کا کلیم الحفیظ نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر کل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیجریوال نے دہلی کی عوام سے جو وعدے کیے تھے سارے بھلا دیے، اب عوام بھی انہیں بھول جائے گی۔

کیجریوال وعدے بھول گئے،اب انہیں ووٹرس بھی بھول جائیں گے

کیجریوال نے دہلی کو صاف بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن دہلی کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے، تعلیم کے بجائے نوجوانوں کو شراب دستیاب کرائی جارہی ہے، دارالحکومت میں روزانہ ایک بے گناہ کا قتل کردیا جاتا ہے، 2021 میں چین اسنیچنگ کے سات ہزار سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں اور تیس ہزار گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے خود میرے سامنے مسلم دانشوروں کی میٹنگ میں مسلم علاقوں میں 250 اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا، ان کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم نے بھی یقین دلایا تھا، لیکن دونوں لوگ اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ میرے پاس ان کی ویڈیو موجود ہے جسے مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

صدر مجلس نے کہا کہ ملک کی نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی ہندتو کا راگ الاپنے لگی ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کو نام تک لینا چھوڑ دیا ہے،بہتری اسی میں ہے کہ سارے مسلمان مضبوطی سے مجلس کا دامن پکڑ لیں اور اسدالدین اویسی کے ہاتھوں کو طاقت دیں۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ کسی سے ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، شاہین باغ نے سی اے اے پر وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس نے ساری دنیا میں شاہین باغ کا نام روشن کیا ہے، یہاں بزدل نہیں جیالے رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مجلس کا پیغام لے کر دہلی پر چھا جائیں۔

افتتاحی تقریب میں جامعہ کے نوجوانوں اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر مجلس کی موجودگی میں درجنوں نوجوانوں نے مجلس شمولیت اختیار کی۔
پروگرام میں اسٹیٹ سیکریٹری راجیو ریاض، آئی ٹی سیل کے انچارج معروف خان، ایس ڈی ایم سی انچارج انور اقبال نقوی، معاون انچارج افضل خان آفریدی، شاداب الیاس، ودھان سبھا صدر ایڈوکیٹ بدرالدین، وارڈ صدر محمد فوزان سمیت عبدالغفار صدیقی موجود تھے۔
واضح رہے کہ شاہین باغ میں بیک وقت دو ایم آئی ایم کے پروگرام انعقاد کیے گئے۔ ایک سابق ایم آئی ایم کونسلر امیدوار عارف سیفی نے مجلس کے بینر تلے پروگرام کرکے کونسلر امیدوار ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دوسرا پروگرام شاہین باغ کے ریحان چوک پر ہوا جس کا افتتاح ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کیا۔ ایک ہی وقت میں ایک بینر تلے دو الگ الگ پروگرام ہونے سے شاہین باغ کے لوگ تذبذب کے شکار ہیں کہ اصل ایم آئی ایم کون ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.