ETV Bharat / state

جامعہ میں جاب فیئر، سینکڑوں طلبا کو روزگار حاصل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Dec 24, 2023, 12:47 PM IST

Job fair in Jamia Millia Islamia in New Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد کمپنیوں نے شرکت کی اور اہل امیدواروں کو موقع پر ملازمت دی گئی۔

Job fair in Jamia
Job fair in Jamia

Job fair in Jamia Millia Islamia

نئی دہلی: مسلم پروفیشنل اور الحکمۃ فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینیئر سیکنڈری اسکول میں 86 واں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں دہلی اور بیرون دہلی سے بڑی تعداد میں فریشر اور ایکسپرینس طلبا و طالبات نے اپنے من مطابق روزگار تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔ اور میلے آرگنائزر کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) کے پروجیکٹ ہیڈ شاہد حیدر نے کہا کہ اس روزگار میلے میں ملٹی نیشنل کمپنیاں سمیت اسپتال، پے ٹی ایم، بینکنگ، کال سینٹر، نرسنگ اور مینجمنٹ سمیت 20 کمپنیاں شریک تھیں۔

اس جاب میلے میں ہائی اسکول پاس یعنی دسویں بارہویں، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ نرسنگ اور دیگر پروفیشنل کوالیفائی طلبا و طالبات کو روزگار دیے گئے ہیں۔ اس روزگار میلے میں جاب کے لئے تقریبا ایک ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جبکہ 668 بچوں نے انٹرویو دیا۔ 215 امیدواروں کی شاٹ لسٹنگ کی گئی، اور 50 سے زائد طلبا و طالبات کو ہاتھوں ہاتھ آفر لیٹر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ ہمدرد کے کیمپس میں 25 فروری سے روزگار میلے کا انعقاد

وہیں اس میلے کے کوآر ڈینیٹر امتیاز نے کہا کہ یہاں پر 20کمپنیاں آئی ہیں جو مختلف فیلڈ کی ہیں اور یہ مختلف کٹیگری کی جاب دے رہی ہیں جن میں تنخواہ 15ہزار سے 30ہزار کے درمیان ہے اور اس میں سبھی مذاہب کے لوگ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں شریک امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جاب فیر میلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس میلے کو بہتر بتایا۔ وہیں میلے میں شریک کمپنیوں کے ذمہ داروں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں ہر طرح کے تعلیم یافتہ لوگ پہنچے ہیں جنہیں ان کے مطابق جاب حاصل ہوا ہے۔

Last Updated : Dec 24, 2023, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.