ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر کو 2023 کا مؤقر ایم آر ایس آئی میڈل ملا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 4:45 PM IST

JMI Professor Bags Prestigious MRSI Medal-2023 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر کو 2023 کا مؤقر ایم آر ایس آئی میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر کو 2023 کا مؤقر ایم آر ایس آئی میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یہ میڈل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا کے پروفیسر توقیر احمدکو مٹیریلز ریسرچ سوسائٹی،انڈیا نے مٹیریل سائنس اینڈ ٹکنالوجی بالخصوص پائے دار گرین ہائیڈروجن توانائی کے فنکشنل مٹیریل میں ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے 2023 کا ایم آر ایس آئی میڈل سے نوازا ہے۔آئی آئی ٹی (بی ایچ یو) وارانسی میں منعقدہ انڈین مٹیریلز اجتماع میں ایم آر ایس آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں تقسیم انعامات کی تقریب روبہ عمل آئی۔اس تقریب میں پروفیسر احمد کو ایم آرایس آئی میڈل،توصیف نامہ اور بطور انعام دس ہزار روپے پیش کیے گئے۔انھوں نے ہائیڈروجن توانائی کے موضوع پر ایم آرایس آئی میڈل خطبہ بھی دیا۔


میٹریلزرسرچ سوسائٹی،بھارت(ایم آرایس آئی) ایک پیشہ ورانہ سائنسی تنظیم ہے جسے بھارت رتن یافتہ پروفیسر سی۔این۔آر۔راؤ نے ہندوستان اور بیرون ہندوستان کے محققین کے درمیان تعلیم،ریسرچ اور مٹیریلز کے اطلاقات کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا تھا۔ایم آر ایس آئی کا دائرہ کار اٹھارہ علاقائی چیپٹرز اور سولہ سبجیکٹ گروپوں ہیں۔ایم آر ایس آئی کو انفرادی اراکین اور تنظیموں کا تعاون حاصل ہے۔اس ادارے میں اب تقریباً پانچ ہزار تاحیات اراکین شامل ہوچکے ہیں۔۔مذکورہ ادارہ باقاعدگی سے سہ ماہی نیوز لیٹر شائع کرتاہے۔انڈین اکیڈمی آف سائنسز اور اسپرنگرکی شائع کردہ بلیٹن آف مٹیریلز سائنس(بی ایم ایس)کی اشاعت میں ایم آر ایس آئی کی شراکت ہوتی ہے۔ایم آر ایس آئی انٹرنیشنل یونین آف مٹیریلز رسرچ سوسائٹیز(آئی یو ایم آر ایس)کی اصولوں کی سخت پابندہے اور مٹیریلز رسرچ کے بین الاقوامی میدان میں حصہ بھی لیتی ہے۔

پروفیسرآئی آئی ٹی رورکی سے گریجویٹ اور آئی آئی ٹی دہلی سے پی ایچ ڈی ہیں۔سر دست،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کیمیا میں مستقل پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔نینو کیٹلسٹ کے لیے فنکشنل ہیٹرواسٹرکچر کا ڈیزائن تیار کرنا،پائے دار گرین ہائیڈروجن توانائی کی پیداوار اور گیس کو محسوس کرنے والے اپلی کیشن کی تیاری ان کی تحقیقی دلچسپی کے میدان ہیں۔انھوں نے سولہ پی ایچ ڈی کے اسکالروں کی نگرانی کے فرائض انجام دیے ہیں ساتھ ہی ستہتر پوسٹ گریجویٹس،دس پروجیکٹس بھی ان کے نام سے ہیں۔ایک سو اکیاسی تحقیقی مقالات،ایک پیٹنٹ اور تین کتابیں بھی ان کی ہیں جو حوالے کا درجہ رکھتی ہیں۔ تحقیقی حوالہ جات چھے ہزار چار سو پینتیس، اڑتا لیس کاہائی انڈیکس اور ایک سو تیس کا آئی ٹین انڈیکس بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے تین سو سالہ سنہری مسجد کے انہدام کی سازش: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ


پروفیسراحمد ایک سو چھپن رسائل و جرائد کے ریویور بھی ہیں اور ایک سو پچپن خطبات،کلیدی خطبات اور پینل مباحثوں میں حصہ بھی پیش لے چکے ہیں۔ انھو نے سمیناروں اور کانفرنسوں میں ایک سو اٹھائیس مقالات بھی پیش کیے ہیں نیز بیرون یونیورسٹی سے آئی پچپن ڈاکٹریٹ کی تھیسس کی تعیین قدر بھی کی ہے۔ وہ مختلف جریدوں کے ادارتی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ پروفیسر احمد کواب تک متعدد اعزازات و اکرامات سے نوازا جاچکا ہے جن میں ایم آر ایس آئی میڈل،ایس ایم سی کانسے کا تمغہ(بی اے آر سی) آئی ایس سی اے ایس میڈل،انسپائرڈ ٹیچرز پریزیڈنٹ ایوارڈ، ڈی ایس ٹی۔ڈی ایف جی ایوارڈ، ممتاز سائنس داں ایوارڈ، مولانا ابوالکلام آزادافضلیت ایوارڈ برائے تعلیم، ٹیچرز ایکسیلنس ایوارڈ شامل ہیں۔ انھیں نیشنل اکیڈمی آف سائنس انڈیا، کا رکن بھی منتخب کیا گیا ہے۔ دوہزار بیس سے لے کر ابھی تک اسٹین فورڈ یونیورسٹی،امریکہ کی طرف سے جاری کردہ دنیا کے سرکردہ سائن دانوں کی دونوں موقر فہرستوں میں لگاتار چوتھی بار پروفیسر احمد کا نام آچکا ہے۔انھیں حال ہی میں لندن کی فیلو آف رویال سوسائٹی آف کیمسٹری (ایف آر ایس سی) میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسراقبال حسین، کارگزار شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس شان دار اور اہم کامیابی کے لیے پروفیسر احمد کو مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.