ETV Bharat / state

Extension Lecture in JMI جامعہ میں 'آب وہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرات' پر توسیعی لکچر

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 6:54 AM IST

JMI organises Public Extension Lecture on ‘Climate Change and Disaster Risk Reduction
جامعہ میں 'آب وہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرات' پر توسیعی لکچر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ جغرافیہ کی جانب سے 'آب و ہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرات کی تخفیف: پائے داری کو طرز زندگی بنانا' کے موضوع پر توسیعی خطبے کا اہتمام کیا گیا۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ جغرافیہ نے بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت سے متعلق جشن تقریبات کے حصے کے طور پر 'آب و ہوا کی تبدیلی اور آفات کے خطرات کی تخفیف: پائے داری کو طرز زندگی بنانا' کے موضوع پر ایک عوامی توسیعی خطبے کا انعقاد کیا۔ اس موقعے پر قومی راجدھانی اور اس سے متصل خطے کی ہوا کے معیار کے بندوبست کے متعلق کمیشن کے رکن ڈاکٹر ایس ڈی اتری نے یہ توسیعی خطبہ دیا۔
خطبے میں ترقی پذیر ممالک کے ضمن میں آب و ہوا کی تبدیلی اور اس سے پیدا ہونے والے مختلف النوع مسائل اور چیلنجز کو انھو ں نے اپنی تقریر میں اجاگر کیا۔ مثال کے طورپر موسم، آب و ہوا اور پانی سے متعلق آفات سے روزانہ ایک سو پندرہ افراد کی جانوں کا اتلاف اور دو سو دو ملین ڈالر کی مالیت کے اثاثے کا نقصان ہوتا ہے۔ گذشتہ پچاس برسوں میں آفات میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔ اس میں زیادہ تر انسانوں کی پیدا کردہ آب و ہوا کی تبدیلی یعنی انتہائی سخت موسمی واقعات سے متعلق ہے۔ 1970 سے 2019 کے دوران میں تقریباً پینتیس سو آفات درج کی گئی ہیں جن میں ایک ہزار لاکھ اموات ہوئی ہیں اور ایک اعشاریہ دو ٹریلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ڈاکٹر اتری نے مزید بتایا کہ بھارت دنیا کے دس سب سے زیادہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سے ایک ہے جس کی تقریباً پینسٹھ فی صد آبادی لو سے متاثر ہوتی ہے۔ سیلاب کے حادثات سے سالانہ تقریبا ً ساٹھ ملین لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ 2030 تک تین سو سولہ ملین ہندوستانیوں سمیت ملک کے دوسو پچیس کافی متاثر متاثر ہوں گے۔ اسی لیے بار بار آنے والی آفات میں بقا، خود کو موسم کے مطابق ڈھالنے اور نمو پانے کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع پر آب و ہوا کے لچیلے پن کو قائم کرنا ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: 5th National Para Badminton Championship جامعہ کے منا خالد نے نیشنل پیرا بیڈمنٹن چمپئن شپ میں کانسے کا دو تمغہ حاصل کیا
صدر شعبہ پروفیسر ہارون سجاد نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ بھارت کی جی ٹوینٹی صدارت کا جشن منانے کے لیے متعدد علمی اور تحقیقی پروگراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں خصوصی جی ٹوینٹی خطبات سیریز کے اہتمام کے لیے پروفیسر سجاد نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر (پدم شری) کی تعریف کی۔ چیف پراکٹر پروفیسر عتیق الرحمان نے بھی ڈاکٹر اتری کا خیر مقدم کیا۔ توسیعی خطبے کے کوآرڈی نیٹر شعبہ جغرافیہ کے ڈاکٹر پروین کمار پاٹھک نے ممتاز مقرر کا سامعین سے اجمالی تعارف کرایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.