ETV Bharat / state

JMI And ISB Signs Important MoU جامعہ ملیہ اور آئی ایس بی کے بیچ مفاہمت نامے پر دستخط

author img

By

Published : May 3, 2023, 7:56 AM IST

DL_JMI and ISB signs important MoU to boost Forest Economy
DL_JMI and ISB signs important MoU to boost Forest Economy

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور آئی ایس بی نے 'جنگل معیشت' کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے، اے جے کے ماس کمیو نی کیشن رسرچ سینٹر (اے جے کے ایم سی آرسی) نے انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (بی آئی پی پی) کے ساتھ 'جنگل معیشت' کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیا۔ اس سمجھوتے کے تحت جنگل میں آباد لوگوں کو اپنی مصنوعات جو کہ ان کا بنیادی ذریعہ معاش ہیں ان کی خرید و فروخت کے طور طریقوں کے متعلق اہم جانکاری دینے کے لیے دونوں ادارے ساتھ میں کام کریں گے۔ مختلف ماس میڈیا تکنیکوں اور پروگراموں کے توسط سے جنگل میں سکونت پزیر لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی۔

دونوں ادارے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر مشترکہ طورپر سمینار، کانفرنس اور ورکشاپ منعقد کریں گے اور ایک دوسرے کے فیکلٹی اراکین کو ان میں مدعو کریں گے۔ کمیونٹی فاریسٹ ریسورس رائٹس (سی ایف آر) اور خواتین کی قیادت والے کاروبار کے اردگرد ررہنے والی پائے دار جنگل معیشت کی آئی ایس بی کی بڑی مہم کے کامیاب نفاذ کے لیے یہ مفاہمت نامہ علمی نوعیت کا ہونے کے ساتھ معلومات کے فروغ پر مرکوز ہوگا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اختر نے اس موقعے پر اپنی مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ ’پائے دار ترقی کے حصول کی راہ میں ایک مثبت قدم ہے۔ مفاہمت نامے پر دستخط ہونے سے یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات اور آئی ایس بی کے درمیان مزید اشتراکات کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔“ مفاہمت نامے کی روح سے ہم آہنگ آئی ایس بی۔بی آئی پی پی کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر پروفیسر اشونی چھاترے نے پائے دار ترقی کی راہ میں قومی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طلبا کے ساتھ پائے دار جنگل معیشت کے وژن سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اشتراک سے طلبا، معلومات اور تجربات سے آراستہ ہوں گے اور جنگل کو مواقع کی جگہیں بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وہ تبدیلی کے سفیر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: Jamia Millia Radio جامعہ ریڈیو کے پروڈیوسر ڈاکٹر محمد شکیل اختر کا توسیعی خطبہ

مفاہمت نامے کے حصے کے طورپر دونوں ادارے تحقیق، تعلیمی پروگرام، تدریس، آموزشی مواد اور اپنی تعلیمی اور تحقیقی پروگرام سے متعلق دیگر ادب کو بھی آپس میں ساجھا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ دونوں ہی ادارے باہمی دلچپسی کے امور سے متعلق موضوعات پر کم مدتی تعلیمی پروگرام منعقد کریں گے اور ان میں اپنے یہاں کے فیکلٹی اراکین کو شرکت کے لیے مدعو کریں گے۔ دونوں ہی ادارے فینانس کرنے والی ایجنسیوں کے اسپانسرڈ پروجیکٹوں میں مشترکہ طورپر تحقیق اور تربیتی پروگراموں کی تجویز رکھیں گے اور ان میں شامل ہوں گے اور ان میں ایک دوسرے کے فیکلٹی اراکین کو مدعو کریں گے اور تعلیم وتحقیق کے مقصد سے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ اورپی ایچ ڈی طلبا کو محدود وقت کے لیے بلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.