ETV Bharat / state

SEBI World Investor Week جامعہ ملیہ اسلامیہ، سیبی کے ورلڈ انویسٹر ویک کے جشن تقریبات میں شریک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 9:21 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ معاشیات نے ملٹی کوموڈیٹی ایکسچینج آف انڈیا لمٹیڈ(ایم سی ایکس) کے اشتراک سے ’کوموڈیٹی ڈیراویٹو‘ کے موضوع پر ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری کے سینٹرل ہال میں ایک سمینار منعقد کیا۔ Jamia Millia Islamia, participate in SEBI World Investor Week celebration

جامعہ ملیہ اسلامیہ، سیبی کے ورلڈ انویسٹر ویک  کے جشن تقریبات میں شریک
جامعہ ملیہ اسلامیہ، سیبی کے ورلڈ انویسٹر ویک کے جشن تقریبات میں شریک

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ معاشیات نے ملٹی کوموڈیٹی ایکسچینج آف انڈیا لمٹیڈ(ایم سی ایکس) کے اشتراک سے ’کوموڈیٹی ڈیراویٹو‘ کے موضوع پر ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری کے سینٹرل ہال میں ایک سمینار منعقد کیا۔ واضح رہے کہ یہ سمینار ورلڈ انویسٹر ویک (ڈبلیو آئی ڈبلیو) کے جشن تقریبات کے حصے کے طورپر تھا۔ ڈبلیو آئی ڈبلیو، بین الاقوامی تنظیم برائے سیکوریٹی کمیشنز(آئی او ایس سی او) کی ایک پہل ہے جسے سیکوڑیٹی مارکیٹ ریگولیٹر ہرسال دنیا بھر میں مناتے ہیں۔اس ہفتے میں دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کی بیداری اور ان کی آگاہی سے متعلق متعدد سرگرمیاں انجام پذیر ہوتی ہیں۔ڈبلیو آئی ڈبلیو۔2023 ہندوستان میں نو اکتوبر سے پندرہ اکتوبر کے درمیان منایا جارہاہے۔ہندوستان میں ڈبلیو آئی ڈبلیو دوہزار تیئس کو منانے کے لیے سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) قومی رابطہ کار ہے۔

شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر جناب پروفیسر اشیریف علیان کے افتتاحی کلمات سے سمینار کا آغاز ہوا۔انھوں نے کلیدی خطبہ کے مدعو مہمان مقرر،فیکلٹی اراکین اور طلبا کااستقبال کیا اور اس بات کا خوش نصیبی کا اظہار کیا کہ ان کا شعبہ معاشیات آئی او ایس سی او اور سیبی کی اہم پہل کا حصہ بنا ہے۔ کلیدی خطبہ کے مدعو مہمان مقرر جناب سی۔این۔پانڈے،سینئر منیجر ملٹی کوموڈیٹی ایکسچینج آف انڈیا،لمٹیڈ تھے۔انھوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اس اہم موضوع پر سمینار کے انعقاد کے لیے اظہار تشکر کیا۔

انھوں نے خطبے کے دوران کیپیٹل مارکیٹ، ڈیٹ مارکیٹ، فارن ایکسچینج مارکیٹ(فاریکس) کوموڈیٹی مارکیٹ اور منی مارکیٹ سمیت متعدد مالیاتی مارکیٹ اور بازاروں سے متعلق بہت سی باریکیاں بتائیں،نیز ان کے نازک باہمی رشتوں کی بھی وضاحت کی۔مزید براں انھوں نے ایک بازار میں ہونے والے اتھل پتھل کے دوسرے بازاروں پر اسی نوعیت کے ہونے والے اتھل پتھل کو بھی بیان کیا۔اس کے بعد انھوں نے کوموڈیٹی مارکیٹ کے مختلف ابعاد و جہات کو جامع انداز میں بیان کیا۔

خطبے میں مارکیٹ کے خطرات پر بھی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہیجنگ کی کلیدی و بنیادی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔مستقبل میں طویل مدتی اور مختصر مدتی ہیجنگ کے بشمول قیمتوں کے خطرات کو کنٹرول میں کرنے کے لیے باریکی سے تیار شدہ حکمت عملیوں کو بھی لیکچر میں پیش نگاہ رکھا گیا۔ہماری آج کی دنیا میں ایم سی ایکس کے کام کاجی میکانزم کے سلسلے میں بھی تفصیلی وضاحت بھی اس میں شامل تھی۔ایم سی ایکس پلیٹ فارم سے دستیاب نزاعی مسائل کے حل کے لیے میکانزم کو بھی زیر بحث لاگیا گیا تھا۔ اخیر میں انھوں نے سیبی کے زیر اہتمام ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ پیش بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ariz Khan عارض خان کو پھانسی کی سزا سنانے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار


سیمینار میں کلیدی خطبے کے اختتام کے بعد سوال وجواب کا سیشن شروع ہوا۔سیمنار میں شعبہ معاشیات،کامرس اینڈ بزنس اسٹڈیز اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز کے سو سے زیادہ طلبا،فیکلٹی اراکین (پروفیسر مونس،پروفیسر نادان،ڈاکٹر ذکریا، ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر شاداب اور جناب عاقب)نے شرکت کی۔شعبہ معاشیات کے ا سسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کاشف کے اظہار تشکرکے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.