ETV Bharat / state

Jamia Alumnus Rashid Khan جامعہ کے سابق طالب علم راشد خان نے اسرو کے شمسی اور قمری مشن میں اہم کردار ادا کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 9:22 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم راشد خان جو سرِدست انڈین اسپیس رسرچ آگنائزیشن (اسرو) پپللشن کمپلیکس تمل ناڈو میں بطور ایس ڈی سائنس داں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ Jamia Alumnus Rashid Khan who played key role in ISRO’s Solar and Lunar Missions

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم راشد خان جو سرِدست انڈین اسپیس رسرچ آگنائزیشن (اسرو) پپللشن کمپلیکس تمل ناڈو میں بطور ایس ڈی سائنس داں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے اسرو کے پہلے شمسی مشن ادتیہ۔اول کے لانچ میں اہم کردار اد ا کیا تھا۔ وہ پی ایس ٹو اور پی ایس فور اسٹیج کے منظوری ٹسٹ میں جوکہ راکٹ پی ایس ایل وی۔سی ستاون میں استعمال ہوا تھا کافی سرگرم تھے۔

قابل ذکر ہے کہ راشد خان نے اسرو قمری مشنوں سے متعلق چندریان۔سوم مشن میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس مشن میں ان کی ذمہ داری چودہ جولائی دو ہزار تیئس کو ہونے والے چندریان مشن سوم میں مستعمل ایل وی ایم تھری۔ایم فور راکٹ کے لیے پروپیلنٹ ٹینک کی ایل 110 اسٹیج (لیکوئیڈ پاپلوشن سسٹم) اور سی ٹوینٹی فائیو اسٹیج (کرائیوجینک پپولشم سسٹم) منظوری ٹسٹ کرائیں۔ اسرو کے مستقبل کے مشن جیسے کہ ہیومن اسپیس پروگرام (گگنیان مشن) وغیرہ کے لیے مستقبل میں ان کی ذمہ داریاں ہیں کہ الگ الگ مراحل کے راکٹوں کے ڈیزائن کوالیفی کیشن کریں۔

راشد خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے سال دوہزار سترہ میں میکانیکل انجیئرنگ سے بی۔ٹیک مکمل کیا تھا۔ ان کی کل ہند گیارہویں رینک آئی تھی اور دوہزار سترہ ہی میں انھیں اسرو میں بطور سائنس داں منتخب کرلیا گیا تھا۔ وہ سال دو ہزار اٹھارہ سے اسپیس آرگنائزیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Parliament Special Session انڈیا اتحاد خصوصی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، کانگریس
راشد خان کا تعلق صوبہ بہار کے چھوٹے گاؤں چھپرا سے ہے اور ان کے والدین نور عالم خان اور نور عائشہ پیشے سے استاد ہیں۔ان کا خواب تھا کہ وہ راشد کو اسرو میں بطور سائنس داں کام کرتا ہوا دیکھیں جسے ان کے ہونہار بیٹے نے سچ کر دکھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.