ETV Bharat / state

تاریخ میں پہلی بار شاہی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کی گئی

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 10:49 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاون کی وجہ سے بھارت کی شاہی جامع مسجد دہلی میں جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہیں ہوئی، شاہی مسجد میں باجماعت نماز ادا نہ ہونے کی ستائش ہورہی ہے، لیکن یہاں کے مقامی لوگ اسے ایک تاریخی واقعہ کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

تاریخ میں پہلی بار شاہی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کی گئی
تاریخ میں پہلی بار شاہی جامع مسجد میں نماز ادا نہیں کی گئی

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ 55 برسوں سے جامع مسجد کے آس پاس رہائش پذیر ہے، لیکن انہوں نے آج تک ایسا نہیں دیکھا کہ جامع مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی۔

دیکھیں ویڈیو

ایک اور شخص نے بتایا کہ ان کی حیات میں بڑے۔ بڑے کرفیو لگے، مگر جامع مسجد میں باجماعت نماز ہوتی رہی، لیکن اس وبا کے آنے کے بعد یہاں جماعت سے نماز نہیں ہورہی ہے۔

شاہی جامع مسجد
شاہی جامع مسجد

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دعا ہے کہ وبا جلد سے جلد ختم ہو اور مسجد میں دوبارہ نماز شروع ہوجائے۔

شاہی جامع مسجد
شاہی جامع مسجد

شاہی جامع مسجد کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 1656 میں تعمیر کیا تھا، اس وقت سے آج تک اس مسجد میں باجماعت نماز ہوتی رہی ہے۔ اسی مسجد سے متصل مینا بازار بھی ہے، جو اپنی رونق کی وجہ سے کافی مشہور تھا، مگر اب یہ بازار بھی سنسان پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.