ETV Bharat / state

Death Penalty in Qatar جے شنکر کی قطر میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 2:19 PM IST

قطر میں آٹھ سابق بھارتی بحریہ کے افسران کو اگست 2022 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جنہیں 26 اکتوبر کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ Eight former Indian Navy veterans facing death penalty in Qatar

Jaishankar meets families
Jaishankar meets families

نئی دہلی: مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو قطر میں سزائے موت کا سامنا کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

مرکزی وزیر ایس جے شنکر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس میں ایک پوسٹ میں کہا کہ "قطر میں زیر حراست 8 ہندوستانی فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے آج صبح ملاقات کی، اس دوران انہیں کہا کہ حکومت کے پاس یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت اس معاملے میں فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتی ہے اور ان کے درد کو بانٹتی ہے، حکومت ان کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھے گی۔ اس سلسلے میں فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں گے"۔

قطر کی جانب سے 26 اکتوبر کو آٹھ سابق بھارتی بحریہ کے افسران کو سزائے موت سنائی گئی ہے جنہیں اگست 2022 میں قطر نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیریندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وشیشت، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگناکر پکالا، کمانڈر سنجیو گپتا، اور سیلر راگیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ کا قطر کا دو روزہ دورہ

وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق فوجی اہلکاروں کو سزائے موت کے فیصلے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے"۔ وزارت نے کہا کہ "ہم خاندان کے ارکان اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم تمام قانونی آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں"۔ وزارت نے مزید کہا کہ" ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم قطری حکام کے ساتھ بھی فیصلہ اٹھائیں گے اور اس معاملے پر گہری نظر رکھیں گے''۔

واضح رہے کہ قطر نے نہ تو ہندوستان کے سابق فوجی اہلکاروں کی سزاؤں کے بارے میں کوئی عوامی بیان دیا ہے اور نہ ہی قطر میں عدالت کے ذریعے چلائے گئے مقدمے کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ مذکورہ کیس میں الزامات بھی مبہم ہیں، جس کا اختتام ٹرائل کورٹ نے تمام آٹھوں کو موت کی سزا سنانے پر کیا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.