ETV Bharat / state

Maktaba Jamia کیا مکتبہ جامعہ کو بند کرنے کی سازش ہو رہی ہے؟

author img

By

Published : May 23, 2023, 8:22 AM IST

مکتبہ جامعہ
مکتبہ جامعہ

ایک وقت تھا جب سبھی کتابیں با آسانی مکتبہ جامعہ میں دستیاب ہو جایا کرتی تھی تاہم اب مکتبہ جامعہ میں کتابوں کی قلت واضح طور پر نظر آتی ہے یہی سبب ہے کہ خریداروں کو اب اس ادارے سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑ رہا ہے۔

مکتبہ جامعہ

دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے اردو بازار میں واقع مکتبہ جامعہ کی حالت زار اس کے در و دیوار خود ہی بیان کر رہے ہیں۔ جامع مسجد کے اردو بازار میں مکتبہ جامعہ کی بنیاد تقریبا 70 برس قدیم ہے اس وقت اردو بازار میں متعدد مکاتب ہوا کرتی تھیں، تاہم اب اس بازار میں محض 2 ادارے ہی باقی ہیں جن میں اردو کی کتابیں دستیاب ہیں ایسے میں لوگوں کے مطابق جو حالات مکتبہ جامعہ کے نظر آ رہے ہیں اس سے یہ واضح ہے کہ اب اس ادارے کی زندگی زیادہ نہیں ہے۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مکتبہ جامعہ سے تعلق رکھنے والے ان پبلیشرز سے بات کی جو وقتا فوقتا یہاں سے کتابیں لینے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ اس دوران لوگوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب سبھی کتابیں با آسانی مکتبہ جامعہ میں دستیاب ہو جایا کرتی تھی تاہم اب مکتبہ جامعہ میں کتابوں کی قلت واضح طور پر نظر آتی ہے یہی سبب ہے کہ خریداروں کو اب اس ادارے سے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑ رہا ہے۔

نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایک پبلیشر نے بتایا کہ گذشتہ دنوں انہیں کچھ کتابیں چاہیے تھی جو مکتبہ جامعہ کے ہیڈ آفس میں موجود تھی اس کے لیے مکتبہ جامعہ کی جانب سے ہیڈ افس میں خط لکھ کر کتابوں کا مطالبہ کیا گیا لیکن کافی دن گزر جانے کے باوجود کتابیں مکتبہ جامعہ کو نہیں دی گئی۔ یہ کتابیں کن وجوہات کی وجہ سے نہیں دی گئی یہ تو ہیڈ آفس ہی جانے لیکن مکتبہ جامعہ میں کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلباء کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مکتبہ جامعہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا حصہ بنانے کی اپیل
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مکتبہ جامعہ کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی خبر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی سے چلائی تھی حالانکہ خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ضرور دی گئی تھی لیکن اس کے بعد پھر سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، ایسے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہے کہ اب یہ ادارہ بستر مرگ پر اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.