ETV Bharat / state

'دفاعی سازوسامان کے لیے بھارت کے دروازے کھلے ہیں'

author img

By

Published : Nov 4, 2019, 11:01 PM IST

دفاعی سازوسامان کی تیاری میں بھارت کے دروازے کھلے ہیں:راج ناتھ

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت چوتھی نسل کا لڑاکو طیارہ، نیوکلیائی آبدوز اور جنگی ٹینک بنانے کی صلاحیت رکھنے والے چند ملکوں میں شامل ہے۔

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت دفاعی سازوسامان کی تیار ی کے شعبہ میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کے لئے وہ دنیاکے تمام ملکوں کے ساتھ حصہ داری کا امکان تلاش کررہا ہے۔

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں اگلے سال فروری میں ہونے والی دفاعی نمائش 'ڈیف ایکسپو' سے پہلے سنگھ نے پیر کو یہاں 80 سے بھی زیادہ ملکوں کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کے ساتھ 'امبیسڈر راؤنڈ ٹیبل' میٹنگ میں کہا کہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سب سے بڑے دفاع صنعتی نظام میں سے ایک بھارت میں ہے اور اس شعبہ میں ہم اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

بھارت دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہے جو چوتھی جنریشن کے فائٹر جیٹس سے لےکر نیوکلیائی سب مرین بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں دفاعی شعبہ کے نو میجر پبلک سیکٹر یونٹس ہیں، 41 آرڈیننس فیکٹری ہیں اور 50 تحقیقی اور ترقی تجربہ گاہیں ہیں۔

تقریباً 70 لائسنس ہولڈنگ نجی کمپنی بھی دفاعی سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں کام کررہی ہیں۔

بھارت مختلف فوجی پلیٹ فارم کی مرمت کا دیکھ بھال اوورہالنگ اور سروسز کے گڑھ کے طورپر بھی آگے بڑھ رہا ہے۔
بھارت دفاعی صنعت اب بالغ ہوگئی ہے اور وہ دوست ممالک کے ساتھ ساجھے داری میں ملک اور غیر ملکوں میں دفاعی صنعتوں کے قیام کے امکان تلاش رہا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.