ETV Bharat / state

India's G20 presidency theme بھارت کی جی ٹوینٹی صدارتی تھیم 'واسودھیوا کٹمبکم' جامع ترقی کیلئے عالمی روڈ میپ، مرمو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 11:39 AM IST

India's G20 presidency theme
India's G20 presidency theme

اپنی G20 صدارت میں، بھارت مختلف مسائل پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے جیسے کہ جامع ترقی، ڈیجیٹل اختراع، آب و ہوا کی لچک اورعالمی صحت تک سب کی رسائی۔ جی 20 کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ Vasudhaiva Kutumbakam' global road map

نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو (Droupadi Murmu) نے ہفتہ کے روز X پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کی G20 صدارت کا تھیم، 'واسودھیوا کٹمبکم - ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل'(Vasudhaiva Kutumbakam - One Earth, One Family, One Future) پائیدار، جامع اور انسانی مرکوز ترقی کے لیے ایک عالمی روڈ میپ ہے۔G20 سربراہی اجلاس ہفتے کے آخر میں یہاں نئے تعمیر شدہ بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز، بھارت منڈپم (Bharat Mandapam) میں منعقد ہوگا۔ نئی دہلی میں 18 ویں G20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے G20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تمام سربراہان وفود کا صدر جمہوریہ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔

  • A warm welcome to all Heads of Delegations of the G20 nations, Guest countries, and International Organisations participating in the 18th G20 Summit in New Delhi.

    India's G20 Presidency theme, ‘Vasudhaiva Kutumbakam - One Earth, One Family, One Future’, is a global roadmap for…

    — President of India (@rashtrapatibhvn) September 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنی G20 صدارت میں، بھارت مختلف مسائل پر توجہ مرکوز کرتا رہا ہے جیسے کہ جامع ترقی، ڈیجیٹل اختراع، آب و ہوا کی لچک اورعالمی صحت تک سب کی رسائی۔ جی 20 کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور دنیا کی تقریباً دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس گروپ میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، ریپبلک آف کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین (EU) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جو بائیڈن کی وزیراعظم مودی سے دو طرفہ ملاقات

یہ بھی پڑھیں:جی ٹونٹی اجلاس کے لیے دہلی کو دلہن کی طرح سجایا گیا

اس سے قبل جمعہ کے روز، وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو آزاد، کھلے، جامع، اور لچکدار ہند-بحرالکاہل (Indo-Pacific) کی حمایت میں کواڈ گروپنگ (Quad grouping) کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 2024 میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والی اگلی کواڈ لیڈرس سمٹ میں امریکی صدر کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.