ETV Bharat / state

گلوان وادی پر چینی دعویٰ کو بھارت نے کیا مسترد

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 8:24 PM IST

نئی دہلی نے واضح کردیا ہے کہ گلوان وادی تاریخی طور پر بھارت کا حصہ ہے اور چین کی جانب سے لائن آف ایکچول کنٹرول کے حوالہ سے جو مبالغہ آرائی اور نافہم دعوے پیش کئے جارہے ہیں وہ ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔

India rejects China claims on Galwan Valley
گلوان وادی پر چینی دعویٰ کو بھارت نے کیا مسترد

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وادی گلوان پر چین کا دعویٰ ناقال قبول ہے۔ وزارت کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ گلوان وادی بھارت کا حصہ ہے جو ایک تاریخی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر کسی بھی طرح کا دعویٰ ناقابل قبول ہے۔

انوراگ شریواستو نے گلوان پر چین کی مبالغہ آرائی اور دعوؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وادی پر بھارت کا موقف تاریخی طور پر واضح ہے۔

انہوں نے چین کی جانب سے پورے گلوان علاقہ پر دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل فہم ہے اور ماضی میں چینی موقف کی بھی نفی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا تھا کہ ’گلوان وادی ایل اے سی کے ساتھ چینی علاقے کے اندر واقع ہے اور پوری وادی چینی علاقہ ہے‘۔

گلوان وادی میں گذشتہ پیر کی رات بھارت۔چین افواج میں ہوئے پُرتشدد تصادم میں بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی شہید ہوئے تھے اور گزشتہ پانچ دہائیوں میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان اب تک کایہ سب سے بڑا فوجی ٹکراﺅ تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس خونریز جھڑپ میں بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.