ETV Bharat / state

انڈیا اوپن بیڈمنٹن: ہندوستانی شٹلر کی اولمپک پر نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 11:21 AM IST

انڈیا اوپن بیڈمنٹن: ہندوستانی شٹلر کی اولمپک پر نظر
انڈیا اوپن بیڈمنٹن: ہندوستانی شٹلر کی اولمپک پر نظر

آج سے شروع ہونے والے انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑی گھریلو حالات کا فائدہ اٹھانے اور اولمپک میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔لوگوں کی نگاہیں لکشیہ سین، ستوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی پر ہیں۔

انڈیا اوپن بیڈمنٹن: ہندوستانی شٹلر کی اولمپک پر نظر

نئی دہلی: ستوک اور چراغ نے 2023 میں چھ ٹائٹل جیتے تھے جبکہ حال ہی میں ملائیشیا سپر 1000 ٹورنامنٹ میں رنر اپ کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کا یہ اہم ٹورنامنٹ گزشتہ سال سپر 750 کیٹیگری میں منعقد ہوا تھا لیکن پھر بھی ہندوستانی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور کوئی بھی دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

ساتوک اور چراغ ملائیشیا اوپن کے فائنل میں ایک سخت مقابلے میں ہار گئے تھے لیکن وہ گھریلو سرزمین پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ستوک نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں اچھا پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ہماری جیت کی بھوک بڑھ گئی ہے اور ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ساتوک کی چوٹ کی وجہ سے ہندوستانی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ کے میچ سے قبل دستبردار ہونا پڑا تھا لیکن اس بار وہ بالکل فٹ ہیں. پہلے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 25 فینگ جین لی اور فینگ چِہ لی سے ہوگا۔ جب کہ ستوک اور چراگ ٹائٹل کے مضبوط دعویدار کے طور پر شروعات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1-3 کی شاندار جیت درج کی

مردوں کے سنگلز میں ایچ ایس پرنائے، لکشیہ سین اور کدمبی سری کانت پر توجہ مرکوز رہے گی، خاص طور پر چونکہ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں نہیں ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.