ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، کھوکھو ٹیم کی کپتان کی مدد

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:04 AM IST

گذشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے لاک ڈاؤن کے سبب پریشان حال دہلی میں مقیم بھارتی کھوکھو ٹیم کی کپتان کی خبر شائع کی تھی جس کے بعد انتظامیہ اور دہلی پولیس نے ان کی مدد کی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

کھوکھو میں ملک کے لیے متعدد گولڈ میڈل جیتنے والی بھارتی کھوکھو ٹیم کی کپتان نسرین کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا یہاں تک کہ ان کے گھر میں کھانے کے لی دو وقت کی غذا بھی نہیں تھی جس کے بعد ای ٹی وی بھارت نے ان کی پریشانی کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

خبر کے بعد دہلی کھوکھو ایسوسی ایشن نے انہیں ایک لاکھ روپے جبکہ دہلی یوتھ ویلفیئر نے 50 ہزار روپے کی مالی مدد اس کےعلاوہ سب دہلی پولیس نے نسرین شیخ کو راشن فراہم کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

نسرین کے والد دہلی کے بازار میں فٹ پاتھ پر برتن فروخت کرتے ہیں لیکن دہلی فسادات اور پھر لاک ڈاؤن نے ان سے روزگار چھین لیا۔ تاہم خاندان کے اخراجات پہلے کی طرح جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.