ETV Bharat / state

سواتی مالی وال کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل

author img

By

Published : Dec 15, 2019, 9:21 AM IST

Updated : Dec 15, 2019, 12:15 PM IST

بھوک ہڑتال پر بیٹھی دہلی خواتین کمیشن کی صدرسواتی مالیوال کی آج طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھی، سواتی مالیوال ہسپتال میں منتقل
بھوک ہڑتال پر بیٹھی، سواتی مالیوال ہسپتال میں منتقل

دارالحکومت دہلی میں دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال گذشتہ 12 دن سے بھوک ہڑتال پر تھی، جس کے بعد آج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر لوک نائک جئے پرکاش نارائن ہسپتال (ایل این جے پی) میں داخل کرایا گیا۔

وہیں ڈاکٹروں نے سواتی مالیوال کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مشورہ دیا۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھی، سواتی مالیوال ہسپتال میں منتقل

سواتی مالیوال گزشتہ 12 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے، اس سے قبل بھی ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کی تھی اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لئے کہا تھا۔

وہیں ہڑتال کے 12 ویں دن ان کی صحت خراب ہوگئی اور ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر بھوک ہرتال ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔

مذید پڑھیں: حکومت سواتی مالیوال سے بات کرے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا یوری ایسڈ خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ان کا وزن 7-8 کلو کم ہو گیا ہے، بلڈ پریشر اور شوگر میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سواتی کا یورک ایسڈ 10.1 ہے، جو معمول سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ سطحیں یورک ایسڈ کے لئے خطرہ کا اشارہ ہے اور اس اضافے کے نتیجے میں گردے کی خرابی بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سواتی مالیوال جنسی زیادتی خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں تین دسمبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

وہ نربھیا کیس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے، عصمت دری کی متاثر خواتین کو انصاف دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ تشکیل دینے اور متعلقہ معاملوں کو چھ مہینوں کے اندر سلجھانے کا مطالبہ کررہی تھیں، جس کے بعدان کی طبیعت خراب ہونے کے سبب لوک نائک جئے پرکاش نارائن ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 15, 2019, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.